‫‫کیٹیگری‬ :
10 July 2017 - 23:59
News ID: 428947
فونت
حزب الله کے برجستہ رکن:
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن نے تاکید کی کہ اسلامی استقامت صھیونی چڑھائی اور زیادتیوں کا منھ توڑ جواب دے گی ۔
حجت الاسلام شیخ علی دعموش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن حجت الاسلام شیخ علی دعموش نے جبل عامل لبنان میں مجمع کشافۃ امام المهدی(ع) کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اسلامی استقامت صھیونی چڑھائی اور زیادتیوں کا منھ توڑ جواب دے گی ۔

شیخ دعموش نے اس پروگرام میں کہا:  صھیونی حکومت اور فوج کو استقامت کی بہ نسبت شدید تشویش لاحق ہے ، کیوں کہ استقامت ماضی بہ نسبت بہت قوی اور طاقت ور بن چکی ہے جو غاصب صھیونیوں کی تشویش کا باعث ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: مقبوضہ فلسطین میں دیوار حائل کی تعمیر ، استقامت سے دشمن کے خوف و ہراس کا بیان گر ہے ۔

لبنان کے اس عالم دین نے واضح طور سے کہا: استقامت اپنی آمادگی کے اعلی ترین درجہ پر ہے اور لبنان کے خلاف غاصب صھیونیت کو ھر قسم کا منھ توڑ جواب دینے کو تیار ہے ۔

حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن نے یاد دہانی کی : استقامت ، دشمن کے مقابل حفاظت کی اساس ہے لہذا صھیونی حملے سے پہلے استقامت کی توانائیوں کو مختلف زاویہ سے مورد بحث و بررسی قرار دیتے ہیں ۔

شیخ دعموش نے مزید کہا: یہ وہ توانائی ہے جو شھیدوں کے خون کے صدقے میں ہمیں نصیب ہوئی ہے کہ آج دشمن ہم پر حملے کرنے سے ہراساں ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علاقے کے مسائل میں لبنان کا موثر کردار رہا ہے کہا: لبنان استقامت ، فوج اور ملت کی ہمراہی میں علاقے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور ماضی کے حالات سے یہ بات بخوبی قابل اثبات ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬