‫‫کیٹیگری‬ :
11 July 2017 - 23:17
News ID: 428955
فونت
آیت الله جنتی سے تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کے سربراہ سے ملاقات میں :
نگہبان کونسل کے سربراہ نے تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کے سربراہ سے ملاقات میں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کی بنیاد «اسلام» ہے ۔
آیت الله جنتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نگہبان کونسل کے سربراہ آیت الله جنتی نے تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کے سربراہ سے ملاقات میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کا راز بیان کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے ایران برطانیہ کے زیر نفوذ اور اس کے بعد امریکا کے زیر نفوذ تھا ۔ لیکن انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ساتھ ایران نے وہ طاقت حاصل کی ہے کہ ہمارے مغربی دشمن متعدد دباؤں بالخصوص آٹھ سالہ تحمیلی جنگ اور پابندیوں کے ذریعہ اس ملک کی طاقت کو کمزور نہیں کر سکے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی : اسلامی جمہوریہ ایران ایک بڑے اسلامی و دینی عالم دین کی رہبری اور اسلام کی ہدایات کی مبنی پر قائم ہوگیا اور بانی انقلاب حضرت امام خمینی رہ کی حمایت و بیعت سے ایرانی قوم کا مقصد یہ تھا کہ ایران میں اسلام زندہ ہو ۔

نگہبان کونسل کے سربراہ نے تھائی لینڈ کی آئینی عدالت اور نگہبان کونسل کے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا : تھائی لینڈ میں عدالتی آئین نگہبان کونسل کی طرح آزاد ہے اور نگہبان کونسل کے بنسبت یہ امتیاز رکھتی ہے کہ اعلی حکام کے جرائم کا جائزہ لے سکتا ہے۔ نگہبان کونسل تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کی طرح قانون سازی کی نگرانی، پارلمینٹ کے پروگراموں آئین کے ساتھ مطابقت دینا، مقدس قانون کی حفاظت اسلامی شریعت کے برعکس قانون سازی کی روک تھام کرنا نگہبان کونسل کی ذمہ داری ہے ۔

خبرگارن رہبری کے سربراہ نے نگہبان کونسل کی دوسری امتیاز پارلمانی اور صدارتی امیدواروں کی موزونیت کا جائزہ لینا اور انتخابات کی نگرانی کرنا بھی جانا ہے ۔

انہوں نے امید کی ہے کہ تھائی عدالتی وفد اپنے دورے کے دوران ہمارا ملک ایران اور اسلامی جمہوریہ حکومت اچھی طرح پہچانیں۔

اس ملاقات میں سی طرح تھائی لینڈ کی آیئنی عدالت کے سربراہ آقای نوراک نے ایران کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تھائی لینڈ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ۴۰۰ سالہ دیرینہ تعلقات قائم ہے وضاحت کی : تھائی لینڈ کی عوام ایران سے بہت محبت کرتے ہیں اورجانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران چار عشرے کے درمیان ایک ترقی یافتہ اور امن و پائیدار ملک میں تبدیل کر سکا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ہمارے اس دورے کا مقصد ایران کے اچھی حکومت سے آشنائی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ جانوں مشرق وسطی کے غیر مستحکم خطے میں اس ملک کی پائیدار سلامتی کے حصول کا راز کیا ہے۔

تھائی لینڈ وفد کے سربراہ نے وضاحت کی : ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسلام ایران کی طاقت اور اقتدار کا سبب ہوا ہے اور ایران ایے طاقت کو حاصل کر لے کہ دشمن ہرگز اس ملک کی کنٹرول نہ کر سکے شکست نہ دے پائے ۔

انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ یہ وفد آئندہ تھائی لینڈ کے آئین کے اصلاح میں نگہبان کونسل کے تجربات اور طرز عمل سے فائدہ اٹھائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۳۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬