03 August 2017 - 14:28
News ID: 429314
فونت
پرویز مشرف :
مشرف نے اپنے خلاف درج آرٹیکل ۶ کے مقدمے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک ہاتھ سے نکل رہا ہو تو میں آئین اور آرٹیکل چھ کا سوچوں گا یا پھر ملک بچاؤں گا، اگر یہ غلط ہے تو لٹکا دو مجھے۔
پرویز مشرف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سابق سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے اور سویلین آ کر پھر اسے پٹری سے اتار دیتے ہیں۔

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ اورسابق صدرپرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی مارشل لاء لگائے گئے یہ اس وقت کے حالات کا تقاضا تھا، پاکستان میں فوج ملک کو پٹری پرلاتی ہے اورسویلین آ کرپھراسے پٹری سے اتاردیتے ہیں، ایشیا کے تمام ممالک کو  دیکھا جائے تو وہاں بھی صرف ڈکٹیٹروں کی وجہ سے ترقی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کو بھی ڈکٹیٹروں نے ٹھیک کیا لیکن جب وہ گئے تو سویلینز نے بیڑہ غرق کر دیا، فوجی ڈکٹیٹرشپ میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی۔

مشرف نے اپنے خلاف درج آرٹیکل 6  کے مقدمے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک ہاتھ سے نکل رہا ہو تو میں آئین اور آرٹیکل چھ کا سوچوں  گا یا پھر ملک بچاؤں گا، اگر یہ غلط ہے تو لٹکا دو مجھے۔

مشرف کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں عوام کوجمہوریت ، ڈکٹیٹرشپ ، کمیونزم ، سوشلزم یا بادشاہت سے زیادہ فرق نہیں پڑتا ، انہیں صرف ترقی اور خوشحالی، روزگاراور سکیورٹی چاہیے ہوتی ہے جب کہ الیکشن کراکر عوام کو اگر خوشحالی نہ دی جائے تو اس الیکشن کا کیا فائدہ ہے۔

جنرل مشرف نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا اختیار عوام کو ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں حالات مختلف ہیں۔ عوام تب ہوتی ہے جب آئین کے اندر چیکس اینڈ بیلنسز ہوں، عوام خود بھاگ کر فوج کے پاس آتی ہے کہ ہماری جان چھڑوائیں جب کہ لوگ میرے پاس آکر کہتے تھے کہ ہماری جان چھڑوائیں اور میں نے عوام کے مطالبے پر ٹیک اوور کیا تھا۔

آئین کے حوالے سے مشرف نے کہا کہ آئین مقدس ہے لیکن آئین سے زیادہ قوم مقدس ہے، آئین کو بچاتے ہوئے قوم کو ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن قوم کو بچانے کے لئے آئین کو تھوڑا سا نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬