‫‫کیٹیگری‬ :
21 July 2017 - 21:54
News ID: 429109
فونت
آیت اللہ سید احمد خاتمی:
تہران کے خطیب جمعہ نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف کویت کے حالیہ اقدام کی وجہ امریکہ و اسرائیل کی لابی کا دباؤ ہے۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت تہران کی نماز جمعہ کے خطبے میں آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کویت کے ایران مخالف اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کی لابی ہے جو پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے ایران کو علاقے کا طاقتور ترین ملک قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات علاقائی اور پڑوسی ملکوں کے مفاد میں ہیں۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات اور علاقے کے ملکوں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں فرق یہ ہے کہ امریکہ ان تعلقات کو سرانجام ایک حربے کو طور پر استعمال کر کے ڈکٹیٹر صدام کی مانند قدم اٹھا سکتا ہے۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اسی طرح پیرس میں منافقین کی کانفرنس کے بارے میں کہا کہ فرانس میں منافقین کو اجتماع کرنے کی اجازت دیا جانا، دہشت گردی کی کھلی حمایت کے مترادف ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے میں منافقین کی، یکم جولائی کو منعقدہ کانفرنس میں دہشت گردوں کے سرغنوں ساتھ ساتھ امریکہ و سعودی عرب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ہے۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ یہ منافقین ایران میں سنہ اسّی کے عشرے کے وہی دہشت گرد ہیں کہ جنھوں نے بے گناہوں کا وحشیانہ طریقے سے خون بہایا اور فرانس کی جانب سے ان دہشت گردوں سے استفادہ دہشت گردی کی کھلی حمایت کے مترادف ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬