‫‫کیٹیگری‬ :
23 July 2017 - 14:17
News ID: 429135
فونت
بحرین کی مظلوم عوام نے آل خلیفہ کی جانب سےتخریب شدہ مساجد میں نماز کی ادائیگی پر تاکید کی ہے۔
مسجد بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں 14 فروری 2011سے شروع ہونے والی پر امن عوامی تحریک سے لے کر اب تک آل خلیفہ کی حکومت نے فرقہ واریت اور نسل پرستی پر مبنی اپنی پالیسی کے تحت  اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کی کم از کم 40 فیصد مساجد کو شہید کردیا کہ جن میں سے تقریبا نصف کو پارک اور میوزیم میں تبدیل کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود بحرین کے عوام نے کل رات نماز مغرب و عشاء آل خلیفہ کے آلہ کاروں کی جانب سے تخریب ہونے والی مسجد العلویات میں ادا کی۔

 بحرین کے عوام  کی جانب سے آل خلیفہ کی سرکوبگرانہ پالیسیوں اور اقدامات کے باوجود تخریب شدہ مساجد میں نمازکی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے جس پر آل خلیفہ کی حکومت رد عمل دکھاتے ہوئے نمازیوں اور ائمہ جماعت کو ہراساں اور گرفتار کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے اس ملک کی شاہی حکومت کے خلاف پرامن مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام ملک میں سیاسی اصلاحات اور مذہبی تفریق کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬