‫‫کیٹیگری‬ :
03 August 2017 - 13:11
News ID: 429306
فونت
حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ دعوت اسلام کے ساتھ ہی سب سے پہلے توحید اور پھر نماز کا حکم آیا۔
 حافظ ریاض نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منبر حسینیؑ کے تقدس اور اور مکتب اہلبیتؑ کے مسلمات کی حفاظت کے لئے جامعتہ المنتظر لاہور میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی جانب سے منعقدہ بشارت عظمیٰ کانفرنس سے کانفرنس کے میزبان  آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ دعوت اسلام کے ساتھ ہی سب سے پہلے توحید اور پھر نماز کا حکم آیا۔

انہوں نے بیان کیا : پہلے نمازی خاتم الرسل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم، حضرت علی علیہ السلام اور حضرت خدیجتہ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھیں۔ جو ان سے تعلق رکھتا ہے، نماز ترک نہ کرے اسٹیج حسینی کا تحفظ کرنا ہوگا۔

انہوں نے تاکید کی : شرک کا ارتکاب کرنے والے شیعہ نہیں ہوسکتے۔ یہ نصیری اور استعماری ایجنٹ ہیں، جو سازش کے تحت ملت جعفریہ کو تقسیم اور بدنام کرنا چاہتے ہیں

بشارت اعظمی کانفرنس  سے  ڈاکٹر حجت الاسلام شبیر حسن میثمی نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائیل کی عبرتناک شکست کے بعد غالی اور نصیری پیدا کئے جارہے ہیں تاکہ مکتب اہل بیت کو بدنام اور تقسیم کیا جائے ۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر حجت الاسلام شبیر حسن میثمی نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اس چیلنج کا مقابلہ کریں علماء کرام واعظین خطباء اپنی مجالس و محافل میں عقائد تشیع کے خلاف ہونے والی اس سازش کو بے نقاب کریں  کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین و بانیان مجالس کی بڑی تعداد میں شرکت۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬