Tags - آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
علامہ ریاض نجفی:
علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ قرآن کو سمجھنے کی بجائے اس سے تعویذ حاصل کرنے پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ ہم میں سے کچھ لوگ قرآن بھی پڑھتے ہیں اور اہلبیتؑ کا ذکر بھی کرتے ہیں لیکن زیادہ تر یہ دونوں کام مالی مفادات کیلئے کیے جاتے ہیں۔اہلبیت ؑ کے ۴۰۱۹۵ فرامین کتب احادیث میں موجود ہیں جن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
News ID: 436136    Publish Date : 2018/06/02

حافظ ریاض نجفی:
جامع علی مسجد جامعة المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ میں صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا عظمت الٰہی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اولیّت، ابدیّت اور بقاء فقط اللہ کیلئے ہے باقی ہر چیز فنا ہونیوالی ہے، اللہ تعالیٰ نے کائنات میں ہر نعمت انسان کیلئے مہیّا کر دی اس کی دنیاوی اور اخروی فلاح و سعادت کیلئے عقل جیسی نعمت کے علاوہ ایک لاکھ ۲۴ ہزار پیغمبر بھی بھیجے، اسے اچھائی اور برائی کی شکل میں جنت اور جہنم دونوں کے راستے دکھا دیئے۔
News ID: 435975    Publish Date : 2018/05/19

حافظ ریاض نجفی:
جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاﺅن لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ممتاز عالم دین نے کہا کہ سورہ الھمزة میں بعض عیوب و خامیوں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے اس آگ سے ڈرایا گیا ہے جو فقط ظاہری طور پر ہی نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں تک جلا دیگی اور گناہگار کو آگ کے ستون گھیر لینگے ۔
News ID: 435804    Publish Date : 2018/05/04

حافظ ریاض نجفی:
علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہم بعض اوقات اپنی دانست میں دین پر خرچ کرتے ہیں مگر درحقیقت وہ بے دینی پر خرچ شمار ہوگا، جیسا کسی ایسے خطیب کی مجلس پر خرچ کرنا جو دینی تعلیمات کو مسخ کر کے پیش کرے، اللہ کی بجائے نعوذ باللہ علی کو خالق کہے، دین کی کونسی صحیح تعلیمات میں اللہ کے سوا کسی کو خالق و رازق کہا گیا ہے؟ اس طرح کے خرچ اور تجارت کو قرآن میں بے فائدہ قرار دیا گیا ہے۔
News ID: 430533    Publish Date : 2017/10/25

حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ دعوت اسلام کے ساتھ ہی سب سے پہلے توحید اور پھر نماز کا حکم آیا۔
News ID: 429306    Publish Date : 2017/08/03