‫‫کیٹیگری‬ :
13 August 2017 - 15:04
News ID: 429465
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال بھی چھٹیوں میں دینی معلومات اور قرآن فہمی پر مشتمل کورس کروایا گیا کہ جس میں ۱۶ ہزار سے زیادہ طلاب نے شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال بھی چھٹیوں میں دینی معلومات اور قرآن فہمی پر مشتمل کورس کروایا گیا کہ جس میں 16 ہزار سے زیادہ طلاب نے شرکت کی۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے مختلف مراکز میں اس کورس کی کلاسیں منعقد ہوئیں اور طلاب کو مراکز میں لانے اور گھر چھوڑنے کے لیے روضہ مبارک نے فری ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں کے طلاب کے لیے اسلامی معلومات اور قرآن فہمی کا شارٹ کورس مکمل ہونے کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں کورس میں شامل طلاب اور بہت سی علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬