‫‫کیٹیگری‬ :
15 August 2017 - 14:42
News ID: 429494
فونت
حجت الاسلام سید شفقت شیرازی :
مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام ملک عزیز پاکستان کی ۷۰ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار پروگرام مجلس کے دفتر میں منعقد ہوا۔
حجت الاسلام سید شفقت شیرازی

 

 حقیقت میں جمہوریت کے لبادے میں آمریت کو پروان چڑھا رہا ہے

قم کے زیر اہتمام ملک عزیز پاکستان کی 70ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار پروگرام مجلس کے دفتر میں منعقد ہوا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام ملک عزیز پاکستان کی 70ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار پروگرام مجلس کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں المصطفٰی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی قم کے اسٹوڈنٹس، ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ و مجلس مشاورت کے دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت شیرازی تھے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں ملک عزیز پاکستان کی 70 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے تمام اہلیان وطن اور محب وطن قوتوں کو مبارکباد دی اور آزادی کے فلسفہ اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان دو بڑے چلنجز کا شکار ہے، ایک تکفیریت و دہشتگردی اور دوسرا جمہوریت نما آمریت۔

انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف بظاہر جمہوریت کی باتیں کر رہا ہے، لیکن حقیقت میں جمہوریت کے لبادے میں آمریت کو پروان چڑھا رہا ہے اور اداروں کے ٹکراو کی سیاست پر تلا ہوا ہے۔ اسی طرح انہی جمہوریت نما آمر حکومتوں کی داخلی اور خارجی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں جل رہا ہے، آئے روز کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ 1947ء کے جذبہ ایثار کیساتھ ملک عزیز کے بیٹوں کو ان دو چلنجز کے مقابلے میں میدان میں آکر قائداعظم محمد علی جناح (رہ) اور علامہ اقبال (رہ) کے پاکستان کو دہشت گردوں، لٹیروں اور غاصب تکفیریوں سے نجات دینے کی ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬