‫‫کیٹیگری‬ :
17 August 2017 - 15:29
News ID: 429520
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : نواز شریف اینڈ پارٹی نے ارض پاک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر بے رحمی سے لوٹا ہے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا استحکام ملکی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ جو لوگ اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ ملکی سالمیت کے دشمن ہیں۔عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ پانامہ کے فیصلے پر ہرزہ سرائی کرنے والے عدالت عظمی کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ان پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر کے عوامی اجتماعات سے خطاب پر پابندی لگائی جائے۔پاکستان قوم ریاستی اداروں پر بے جا تنقید کی کسی کو اجازت نہیں دے گی۔نواز شریف کا واویلا چور مچائے شور کے مصداق ہے ۔وہ اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے عدلیہ کے خلاف شور مچانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کے باشعور عوام پر حقائق آشکار ہو چکے ہیں۔نواز شریف اور ان کے خاندان کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔اب انہیں احتساب کا سامنا کرنے ہو گا۔ وطن عزیز سے غیر قانونی طور پر باہر لے جانی والی ایک ایک پائی کا حساب چکایا جائے گا۔نواز شریف کے مقبولیت کے دعوے پانی کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں۔نااہل وزیر اعظم کی مایوسی ان کے چہرے سے عیاں ہے۔ملک کی کوئی بھی بڑی جماعت ان کے ساتھ کسی بھی قیمت پر بات کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔عوامی اجتماعات کر کے وہ ادارے کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش میں مگن ہیں۔

انہوں نے کہا نواز شریف اینڈ پارٹی نے ارض پاک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر بے رحمی سے لوٹا ہے۔انہوں نے اصولوں کی بجائے لوٹ مار کی سیاست کی۔اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ سمجھنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬