رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زائرین اور دیگر مسافروں کو مسلسل دیر سے عراق پہنچانے اور سفری شیڈول میں تبدیلیوں کی مسلسل اطلاعات اور شکایات کی وجہ سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
جس میں عراقی ائیر لائن کی گزشتہ روشن تاریخ کو بیان کیا اور موجودہ دنوں میں مذکورہ ائیر لائن کی کوتاہیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عراقی ائیر لائن اپنے مسافروں اور کسٹمرزکے سامنے مسئول ہے ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ائیر لائن کی تاخیر اور دیگر مشکلات کی تمام تر ذمہ داری ائیر لائن پہ لاگو ہوتی ہے لہٰذا ائیر لائن کے ادارہ کو اپنے شیڈول اور دیگر نظام پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے تا کہ یہ ائیر لائن دنیا کی دیگر ائیر لائنز کا مقابلہ کر سکے۔
واضح رہے عراقی ائیر لائن 1945 ء سے عرب ائیر لائنز کے اتحاد کا رکن ہے اور مشرق وسطی میں اس کا شمار قدیم ترین ایر لائینز میں ہوتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/