‫‫کیٹیگری‬ :
21 August 2017 - 20:40
News ID: 429581
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
قائد انقلاب اسلامی نے کہا : شہید حججی انقلاب کے عظیم ثمرات کی روشن علامت ہیں جو خدا کی نشانی کے طور پر سب کی نظروں میں زندہ رہیں گے۔
 قائد انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابققائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نوجوان نسل کے درمیان انقلابی جذبے کے فروغ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ثقافتی شعبے کے حکام پر زور دیا ہے کہ معاشرے کے مختلف حصوں میں انقلابی راہ اور جذبے کی فضا کو وسعت دیں۔

ان خیالات کا اظہار سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی صوبے یزد اور ہمدان کے ثقافتی شعبے کے حکام اور کارکنوں کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شام میں شہید ہونے والے ایران کے عسکری مشیر محسن حججی کی قربانی اور جذبہ شہادت کو نوجوان نسل کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ شہید حججی انقلاب کے عظیم ثمرات کی روشن علامت ہیں جو خدا کی نشانی کے طور پر سب کی نظروں میں زندہ رہیں گے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ آج دنیا میں نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لئے مختلف سازشیں اور منصوبہ بندی کی جارہی ہیں مگر ایسے مسائل سے نمٹنے کے لئے نوجوان نسل کو تربیت اور ہدایت دینے کے سنہری مواقع موجود ہیں۔

سپریم لیڈر نے فرمایا کہ شہید محسن حججی آج کی اس دنیا میں جگمگاتے ستارے کی طرح اُجاگر ہوئے اور لوگوں کی نظر میں خدا کے حجت بنے رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری نوجوان نسل اتنے پختہ عزم اور جذبے کی مالک ہے کہ وہ وطن کے دفاع اور جہاد کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار اور وہ اقدار کی حفاظت کے لئے دشمنوں سے لڑنا چاہتی ہے اور ہمیں اس عزم کی قدر کرنی چاہئے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ جذبہ انقلابی اور جہادی کو فروغ دینا ثقافتی امور کے حکام کی اہم ذمہ داری ہے لہذا نوجوان نسل کی دینی اور انقلابی تربیت کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی حکام معاشرے میں انقلابی لہر کو ہرگز کمزور نہ ہونے دیں کیوں کہ اس جذبے کی کمزوری کے منفی اثرات ہمارے ثقافتی، تعلیمی اور دینی میدان میں مرتب ہوسکتے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬