‫‫کیٹیگری‬ :
21 August 2017 - 16:20
News ID: 429591
فونت
عباس عسکری یونٹ نے سیکورٹی فورسز اور حشد شعبی فوج کے ساتھ مل کر تلعفر کو داعش سے پاک کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
عباس عسکری یونٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عباس عسکری یونٹ نے سیکورٹی فورسز اور حشد شعبی فوج کے ساتھ مل کر تلعفر کو داعش سے پاک کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے لیے عباس عسکری یونٹ نے پہلے سے بھر پور تیاری مکمل کر لی تھی اور اس وقت یونٹ کے فوجی جوان بھاری اسلحہ اور توپ خانہ کے ساتھ تلفر کی جانب بڑھ رہے ہیں اور راستے میں داعش کی پوری طاقت اور غرور کو قدموں تلے روندتے چلے جا رہے ہیں۔

واضح رہے دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ آخری عراقی شہر تلعفر کو آزاد کرانے کے لیے آج بروز اتوار 27 ذو القعدة 1438 هــ ( 20 اگست 2017) کو فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

عراقی فوج نے جولائی میں دولتِ اسلامیہ کے گڑھ موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔ تلعفر اس سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

تلعفر کی اصل آبدی کی اکثریت شیعہ مسلک سے تعلق رکھتی ہے اور یہاں دولتِ اسلامیہ کے قابض ہونے کے بعد آبادی کی اکثریت نے شہر کو چھوڑ دیا اور جنوبی شہروں میں پناہ لے لی۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬