‫‫کیٹیگری‬ :
22 August 2017 - 13:38
News ID: 429594
فونت
قائد انقلاب اسلامی نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات کے تحت میجر جنرل 'عطا اللہ صالحی' کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور میجر جنرل 'سید عبدالرحیم موسوی' کو نئے آرمی چیف کے طور پر تعینات کردیا۔
قائد انقلاب اسلامی سے ثقافتی و تربیتی حکام کی ملاقات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت 'آیت اللہ خامنہ ای' نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات کے تحت میجر جنرل 'عطا اللہ صالحی' کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور میجر جنرل 'سید عبدالرحیم موسوی' کو نئے آرمی چیف کے طور پر تعینات کردیا۔

قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے اپنے اس حکم میں مسلح افواج کے نئے نائب سربراہ کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی بھی منظور دے دی۔

انہوں نے نئے آرمی چیف و مسلح افواج کے نائب سپہ سالار کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی فضا کو مزید وسعت دینی چاہئے۔

قائد انقلاب اسلامی نے اپنے اس حکم میں سابق آرمی چیف جنرل صالحی کی خدمات اور ان کے مخلصانہ کردار کو سراہتے ہوئے نئی ذمہ داری کے حوالے سے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬