‫‫کیٹیگری‬ :
22 August 2017 - 13:40
News ID: 429595
فونت
حج میں ۱۵ ہزار ایرانی اہل سنت کی شرکت، ایرانی سنی عالم دین نے حکومت پالیسی کی تعریف کی ۔
حاجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قائد انقلاب اسلامی کے سنی کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ رواں سال حج میں 15 ہزار ایرانی اہل سنت افراد کی موجودگی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے سنی قوم کی حمایت کی علامت ہے۔

'ماموستا مصطفی محمودی' نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی مذاہب کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی کا مرکز ہے اور رواں سال کا حج اس اتحاد کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے 'حج، روحانیت، قومی اقدار اور اسلامی اتحاد' کے عنوان سے رواں سال حج کے نعرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نعرہ بہت اہم ہے اور تمام ایرانی زائرین سنی اور شیعہ قوم کو اس تک رسائی کے لئے بھرپور کوشش کرنا چاہیئے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام ولایت فقیہ پر انحصار کر کے اور سنی قوموں نے آٹھ سالہ تحمیلی جنگ کے دوران اپنے وطن اور ملک کے لئے جان کو قربان کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج ایران میں سنی اور شیعہ قوم ایک دوسرے کے ساتھ باہمی اتحاد برقرار رکھے ہوئے زندگی گزار رہے ہیں اور سنی اور شیعہ قوم کے درمیان تنازعات کے حوالے سے مغربی میڈیا کا دعوی جھوٹا ہے۔

سنی مذہبی رہنما نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلامی اتحاد اور یکجہتی کے لئے اچھا ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نظام اقتدار کے ساتھ دشمنوں سے مقابلہ اور تمام ایرانی قوموں کو دشمن کی سازشوں کی ناکامی کے لئے باہمی اور اسلامی اتحاد قائم کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ رواں سال میں ایران کے مختلف صوبوں سے 109کاروانوں پر مشتمل 15 ہزار ایرانی اہل سنت حج کے عظیم فریضے کا شرف حاصل کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال 600 کاروانوں پر مشتمل ساڑھے 86 ہزار ایرانی شہری حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں 40260 مرد اور 40336 خواتین شامل ہیں اور ان کو ملک کے 20 شہروں سے 335 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کا 26 اگست کو ختم ہوگا جبکہ حجاج کی وطن واپسی 6 ستمبر کو شروع ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬