‫‫کیٹیگری‬ :
22 August 2017 - 13:44
News ID: 429597
فونت
حجت الاسلام مبارک موسوی :
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : سی ٹی ڈی اور پولیس کے ذریعے پنجاب حکومت صوبے بھر میں ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں ۔
حجت الاسلام سید مبارک موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی کابینہ کا اجلاس سیکرٹری جنرل پنجاب حجت الاسلام مبارک موسوی کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مبارک موسوی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اداروں کیساتھ تصادم کی پالیسی پر گامزن ہے،ن لیگ اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لئے اعلیٰ عدلیہ اور قومی سلامتی کے ادروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے،جسے کوئی بھی محب وطن برداشت نہیں کر سکتا،عدالتوں میں پیش نہ ہو کر آل شریف توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوُن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظرعام پر لایا جائے،پنجاب حکومت محرم سے قبل ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے کے لئے انتظامیہ کے ذریعے بانیان مجالس پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں دباوُ ڈالنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے تاکید کی : ہم عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی بھی قد غن کو قبول نہیں کریں گے،چاردیواری کے اندر مجالس عزاء ،روائتی جلوس ہائے عزاء کو محدود کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

حجت الاسلام مبارک موسوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں علماء اور پڑھے لکھے نوجوان تاحال لاپتہ ہیں،سی ٹی ڈی اور پولیس کے ذریعے پنجاب حکومت صوبے بھر میں ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ملت جعفریہ کو شرپسندوں کیساتھ ساتھ ن لیگی حکومت کے انتقامی کاروائیوں کا بھی سامنا ہے، انتہا پسند کالعدم جماعتوں کو پنجاب میں ن لیگ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے،اجلاس میں مرکزی دعائے عرفہ کا اجتماع 9 ذی الحج کو لاہور میں منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬