حرم امیر المومنین (ع) میں قائم شعبہ دارالقرآن الکریم برائے خواتین کی جانب سے حرم امام حسین کے قرآنی عملہ کے ہمراہ محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں قائم شعبہ دارالقرآن الکریم برائے خواتین کی جانب سے حرم امام حسین کے قرآنی عملہ کے ہمراہ محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس محفل کا انعقاد صحن فاطمہ الزہرا(س) میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔
شعبہ کی انچارج محترمہ انوار حسناوی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس محفل کے انعقاد کا مقصد دیگر روضہ ہائے مبارک سے قرآنی ثقافت کی ترویج کے سلسلہ میں رابطہ برقرار کرنا تھا۔
جبکہ اس محفل کی خاص بات یہ تھی کہ اس کا انعقاد حضرت علی اور حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھما ) کے عقد کے دن کیا گیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے