‫‫کیٹیگری‬ :
29 August 2017 - 16:01
News ID: 429703
فونت
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی :
اسلامی تحریک کے سربراہ نے کہا : اگر قرآنی تعلیمات کا بغور جائزہ لیا جائے اور مطالعہ کیا جائے تو اس کی روشنی میں ایک ساتھ طلاق ثلاثہ (تین طلاقیں) درست نہیں۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے طلاق ثلاثہ کے فیصلے اور اس پر کچھ حلقوں کی طرف سے آنیوالے ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی مکاتب فکر اکٹھے تین طلاق کو درست تصور نہیں کرتے، بھارتی سپریم کورٹ کا ایک ہی وقت میں طلاق ثلاثہ کے بارے میں فیصلہ خلاف فقہ ہوسکتا ہے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے نکات اور وجوہات کی بنیاد پر طلاق ثلاثہ کے بارے میں فیصلہ دیا، اسلام میں بہت سے مکاتب فکر ہیں جن کی طلاق کے حوالے سے اپنی اپنی توجیہات اور تشریحات ہیں، اس لئے طلاق ثلاثہ بارے میں فیصلے کو خلاف شریعت کہنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے مکاتب فکر ہیں جو طلاق ثلاثہ کو درست نہیں سمجھتے اور اکٹھے تین بار طلاق دینے کے عمل سے متفق نہیں ہیں، البتہ وہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنی توجیہات سے ہم آہنگ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر قرآنی تعلیمات کا بغور جائزہ لیا جائے اور مطالعہ کیا جائے تو اس کی روشنی میں ایک ساتھ طلاق ثلاثہ (تین طلاقیں) درست نہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬