رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں قائم شعبہ ترجمہ امیر المومنین (ع) کے عملہ نے عراقی مترجمین ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کورس میں لیکچرار کے فرائض انجام دئے اور کورس میں شریک افراد کو ترجمہ کی افادیت اور اس کے فن سے آگاہ کیا۔
مرکز ترجمہ میں انگریزی زبان کے انچارج محمد منصوری نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس شعبہ کی اہمیت کے پیش نظر عراقی مترجمین ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ کورس کے لئے باقاعدہ دعوت دی گئی تھی جس میں ٹرینگ کے فرائض حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ ترجمہ کو تفویض کئے گئے ۔
ییہ کورس بارہ اگست سے تیس اگست تک جاری رہا
جس میں فن ترجمہ کے ماہرین نے بغداد اور کوفہ یونیورسٹی سے شرکت کی ،اس موقع پر دینی عبارتوں اور دیگر امور پر بحث کی گئی اور ان کے ترجمہ کی کیفیت سے کورس میں شرکت کرنے والے جوانوں کو آگاہ کیا گیا۔ آخر میں اعزای شیلڈز بھی تقسیم کئے گئے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/