‫‫کیٹیگری‬ :
06 September 2017 - 17:29
News ID: 429833
فونت
آیت‌ الله علوی گرگانی نے اپنے پیغام میں؛
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں میانمار میں بودھسٹ کے ہاتھوں مسلم کشی کی شدید مذمت کی اور عالمی معاشرے سے اس سلسلے میں اقدام کرنے کی تاکید کی ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں میانمار میں بودھسٹ کے ہاتھوں مسلم کشی کی شدید مذمت کی ۔

اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

بسمه تعالی

قال الله تعالی « وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ۔ ترجمہ:  اور ان (ایمان والوں) سے وہ صرف اس وجہ سے دشمنی رکھتے تھے کہ وہ اس اللہ پر ایمان رکھتے تھے جو بڑا غالب آنے والا، قابل ستائش ہے » ۔

مسلمانوں کے قتل عام اور زندہ جلانے کی میانمار میں انجام پانے والی متعدد اور مکرر جنایت نے ہر با ضمیر انسان کے دل کو شدید چوٹ پہونچائی ہے ۔

اس طرح کے اعمال کسی بھی انسانی اور ثقافتی میعاروں کے مطابق نہیں ہیں لہذا عالمی معاشرہ کی ذمہ داری ہے کہ اسے جلد از جلد روکے ۔

میں ان جنایتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران گورمںٹ خصوصا وزارت خارجہ سے درخواست کرتا ہوں کہ ڈپلومیسی ، مسلم ممالک اور غیروابستہ ممالک سے تعلقات قائم کرے اور اس جنایت کی روک تھام کا راستہ نکالے ۔

نیز امکان کی صورت میں ایرانی پارلیمنٹ بھی اسلامی ممالک کی پارلیمںٹ سے رابطہ کر کے اس جنایت کو روکنے کی کوشش کرے ۔

سید محمدعلی علوی گرگانی

۵ ستمبر ۲۰۱۷ عیسوی

/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬