‫‫کیٹیگری‬ :
06 September 2017 - 18:05
News ID: 429835
فونت
یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے انسانی و اسلامی بنیادوں پر میانمار کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے ان کے خلاف جرائم کی مذمت کی
عبد الملک الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی العالم ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے خلاف حکومت اور انتہاپسند بدھسٹوں کے اقدامات و جرائم اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی مغرب کی پیشانی پر کلنک کا ٹیکہ ہے- عبدالملک الحوثی نے میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر عالم اسلام سے وابستہ اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی امپریالیزم اور مغرب، قوموں کو دھوکا دینے کے لئے انسانی اقدار کا صرف نعرہ لگاتے ہیں- تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ظلم وستم کا شکار میانمار کے مسلمانوں کے دل سے نکلنے والی آہ امت اسلامیہ موجود غداروں اور اغیار کے ایجنٹوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لےگی اور میانمار کے مسلمانوں کا سنی ہونا بھی، آل سعود اور آل نہیان کی جانب سے ان کی حمایت کا موجب نہیں بنا کیونکہ وہاں ان حکومتوں کو اپنا کوئی سیاسی فائدہ نظر نہیں آرہا ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬