‫‫کیٹیگری‬ :
08 September 2017 - 22:52
News ID: 429857
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں سے کوئی امید نہیں ہے اس لئے امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں پر اس ملک کی فوج اور انتہا پسندبودھسٹوں کے وحشیانہ حملوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو-
آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے نماز کے خطبوں میں کہاکہ میانمار کے مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے کوئی امید نہیں ہے اس لئے امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں پر اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بودھسٹوں کے حملوں کے  خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ میانمارکے مسلمانوں کے قتل عام میں صیہونی حکومت کا بھی ہاتھ ہے، میانمار کی حکومت اور فوج کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر انسانی حقوق کی مدافع تنظموں اور اقوام متحدہ کی خاموشی کو شرمناک اور حیرت انگیز قراردیا۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا بھی ذکرکرتے ہوئےکہا کہ آل سعود کو دین اسلام کی تعلیمات پر معمولی سا بھی اعتقاد نہیں ہے۔

انہوں نے ایران کے فوجی مراکز کا معائنہ کرنے کی امریکی کوشش کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکا کی یہ آرزو کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آئی اے ای اے نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں مکمل طور پر پرامن ہیں کہاکہ تہران نے آئی اے ای اے کے ساتھ بین الاقوامی قوانین سے بھی زیادہ تعاون کیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬