‫‫کیٹیگری‬ :
12 September 2017 - 19:16
News ID: 429912
فونت
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی :
شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر نے کہا : الزامات کی سیاست نے عوام کو پینے کے صاف پانی سے بھی محروم کردیا ہے ۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بے حسی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں پورے کراچی میں اس وقت گندگی اور غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : الزامات کی سیاست نے عوام کو پینے کے صاف پانی سے بھی محروم کردیا ہے قربانی کو گزرے آج کئی دن ہو چکے مگر ابھی تک شہر کراچی کے مختلف مقامات پر الا ئشیں موجود ہ ہیں جن سے اب تعفن اٹھ رہا ہے کچھ علاقوں میں تو وبائی امراض پھیلنے کا بھی شد ید خطرہ لاحق ہے۔

 سٹی ناظم کی کار کردگی بھی صفر پر مبنی ہے عید الاضحی سے پہلے حکومت سندھ کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بارشوں نے عوام کا جینا مشکل کردیا جگہ جگہ بارشوں کاپانی تالاب کی صورت اختیار کرگیا ۔

حجت الاسلام ناظرعباس تقوی کا مذید کہنا تھا اگر عوامی نمائندے عوام کو سہولیات دینے سے قاصر ہیں تو پھر اُن کو اپنا منصب بھی چھوڑ دینا چائیے کشمیری محلے میں آج بھی لوگ حالیہ بارشوں کے سبب اپنے اپنے گھروں میں محصور ہیں ۔

وزیر بلدیات کو چائیے کہ وہ اپنے ائیر کنڈ یشن روم سے باہر آئے اور گلبہار میں کشمیری بستی وامام بارگاہ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کریں اور وہاں کی عوام کے مسائل سنے اگر محرم الحرام سے پہلے حکومت سندھ نے کشمیری امام بارگاہ سمیت دیگر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف سے غلاظت اور گندگی کے ڈھیڑ نہیں ہٹائے تو پھر مجلس عزاء امام بارگاہوں کے بجائے چیف منسٹر ہاوس اور ریڈ زون میں منعقد کی جائیں گی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬