‫‫کیٹیگری‬ :
26 September 2017 - 19:34
News ID: 430116
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معروف شیعہ عالم دین، خطیب ولایت حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے مسجد و امام بارگاہ باب الحوائج جعفر طیار میں عشرہ محرم کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ و سنی مل کر تکفیریت کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے نام پر محب وطن اہل تشیع عوام کو ہراساں کرنے کا راستہ روکیں گے، عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما حجت الاسلام احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارا اصلی دشمن عالمی استکبار ہے اور اس کے ایجنٹ پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں، امت مسلمہ کے اتحاد کے دشمن ہیں، عالمی استکبار نے لبرل ڈیموکریسی کے نظام کے ذریعے دنیا کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے اصل اہداف پر عمل کرنا ہوگا۔

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا رخ ملت جعفریہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، کراچی سمیت پنجاب بھر سے ہمارے بے گناہ افراد کو اغوا کیا جا رہا ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے نام پر محب وطن اہل تشیع عوام کو ہراساں کرنے کا راستہ روکیں گے، عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان میں اقتصادی و معاشی ترقی کے راستہ کھول دے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬