‫‫کیٹیگری‬ :
28 September 2017 - 22:45
News ID: 430138
فونت
حجت الاسلام سید حسن نصراللہ :
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش، جبہت النصرہ اور وہابیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حجت الاسلام سید حسن نصراللہ

حجت الاسلام سید حسن نصراللہ :

حقیقی اسلام وہی ہے جو پیغمبر اسلام و اہلبیت اور اصحاب ع نے پیش کیا ہے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ حجت الاسلام سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش، جبہت النصرہ اور وہابیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ کے سید الشہدا کمپلیکس میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی اسلام وہی ہے جو پیغمبر اسلام ، اہلبیت اور اصحاب علیھم السلام نے پیش کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جنگ میں بھی اخلاق اور قوانین کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی مشکلات سیاسی سے زیادہ اخلاقی نوعیت کی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہ سکتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ایثار و فداکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئندہ نسل کی صحیح تربیت اور انہیں عفو در گزر کی تعلیم دینا ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬