اور یزیدیت ذلالت کی علامت ہے
جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا : پورے عالم اسلام کو کربلا بنانے کی سازش ہو رہی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری، فلسطینی و روہنگیا مظلوموں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، عشق رسول، حب اہلبیتؑ اور تعظیم صحابہ ایمان کی بنیاد ہے، پورے عالم اسلام کو کربلا بنانے کی سازش ہو رہی ہے، اصلاح احوال کیلئے خدا پرستی اور رسول پیوستگی ناگزیر ہے، حسینیت صداقت اور یزیدیت ذلالت کی علامت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے لاہور پہنچنے پر اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ نظام شیطان کو مسمار کرنے کیلئے حسینی جذبے کی ضرورت ہے، امام حسینؑ کی شہادت رہتی دنیا تک انسانی قافلوں کو جراتوں کی حرارت فراہم کرتی رہے گی، امت مسلمہ کو عالم کفر سے مقابلہ کیلئے کربلا والوں کے راستے پر چلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کربلا ظلم کی مزاحمت کا استعارہ ہے، مسلم حکمران حسینیت کا راستہ چھوڑ کر یزیدیت کے ہمنوا بن چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/