‫‫کیٹیگری‬ :
01 October 2017 - 12:24
News ID: 430176
فونت
سید حسن نصر اللہ :
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ قریب ہے لیکن امریکہ داعش کے خاتمہ کے بعد اسے نئی شکل دینے اور خطے میں نئی جنگ چھیڑنے کی کوشش کررہا ہے۔
سید حسن نصر اللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہےکہ سعودی عرب خطے میں امریکی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے خطے میں کشیدگی جاری رکھنے کے لئے امریکہ اور سعودی عرب کی پالیسی یکساں ہے، سعودی عرب امریکی پشتپناہی کی وجہ سے ہمسایہ مسلم ممالک اور مسلم عوام کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

 سعودی عرب لبنان میں بھی اختلافات پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب سے ہمسایہ ممالک کو خطرات لاحق ہیں۔ سعودی عرب نے امریکہ کی ہمراہی میں عراق، شام، لیبیا، بحرین، یمن اور قطر میں عظیم تباہی پھیلائی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ داعش کو جن ممالک نے تشکیل دیا تھا اب وہی داعشی ان کے لئے بھی بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں ۔

سعودی عرب نے دہشت گردی کی حمایت کا پورا بوجھ قطر پر ڈال دیا ہے اور خود بری الذمہ ہوگیا ہے جبکہ دہشت گردی کی اصل جڑ خود سعودی عرب ہے جو امریکہ کو دہشت گردی کے حوالے سے تعاون فراہم کررہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬