‫‫کیٹیگری‬ :
05 October 2017 - 21:38
News ID: 430235
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : نواز شریف کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہیں عوام کے لوٹے ہوئے پیسے کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ قانون ساز ادارہ ہے جس کے تقدس اور وقار کو ہر قیمت بحال رکھا جانا چاہیے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک نا اہل اور کرپٹ شخص کو تحفط دینے کے لیے ایوان کے تقدس کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود انتخابی اصلاحات بل کی قومی اسمبلی سے منظوری بدعنوان عناصر کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے مابین ٹکراؤ کا بھی باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہیں عوام کے لوٹے ہوئے پیسے کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔اراکین اسمبلی عوام کے نمائندے ہیں ۔انہیں عوامی جذبات کی ترجمانی کرنی چاہیے۔پاکستان کے بیس کروڑ عوام ملک لوٹنے والوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔قومی سرمائے کو ذاتی دولت سمجھ کر نوابوں کی طرح خرچ کیا گیا۔عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔صحت و تعلیم جیسے حساس امور کی جانب حکومت کی عدم توجہی نے عوام کے لیے بنیادی ضروریات زندگی کو ناپید کر رکھا ہے۔ ترقی کے تمام تر دعوی طفل تسلی کے سوا کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بچانے کے لیے عدلیہ کے فیصلوں کا تمام مقتدر اداروں کو احترام کرنا ہو گا۔تصادم کی راہ ملک کی مزید تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ شخصیات کا دفاع کرنے کی بجائے ملک و قوم کی سلامتی کو مقدم رکھنا ہی ملکی سالمیت و استحکام کی ضمانت ہے۔ عوام ہر اس ملک سیاست دان کے خلاف سراپا احتجاج بنے گی جو کرپٹ عناصرکی حمایت کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬