‫‫کیٹیگری‬ :
08 October 2017 - 17:09
News ID: 430282
فونت
حرم مطہر امام حسین علیہ السلام کی طرف سے زائرین کی حرکت و نقل کے سہولت کے لئے ادارت حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے تحت سینکڑوں بسوں کا انتظام کیا ہے ۔
کربلا معلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے زائرین کی حرکت و نقل کے سہولت کے لئے ادارت حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے تحت سینکڑوں بسوں کو زائرین کے لئے اندرون کربلاء اور کربلاء مقدسہ کے بیرونی راستوں تک پہنچانے کا انتظام  کیا ہے ۔

حیدر عبدالجبار جو کہ حرم مقدس حسینی کی طرف سے منصوبے کے نگران ہیں نے بتایا کہ حرمین کی طرف سے  سینکڑوں بسوں کو زائرین کی نقل و حرکت کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی :علاوہ ازیں کسی بھی قسم کی اضطراری صورتحال کی بناء پر  ہسپتال اور دیگر خدمتگاہوں تک پہنچانے کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا : اس کے ساتھ ہی زائرین سے مختلف مقامات پر موجود راہمنائے زائرین کی خصوصی تعلیمات پر عمل کرنے کا زور دیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬