‫‫کیٹیگری‬ :
08 October 2017 - 22:46
News ID: 430292
فونت
آیت الله هاشمی شاهرودی نے درس خارج میں بیان کیا :
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) نے اسلام، لوگوں کی حیات میں اتار دیا ، بیان کیا : امام خمینی معاشرے میں شہادت و ایثار طلبی ثقافت کو زندہ ہونے کا سبب ہوئے ۔
آیت الله هاشمی شاهرودی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت الله سید محمود هاشمی شاهرودی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد محمدیہ حرم مطهر حضرت معصومہ (س) میں منعقدہ اپنے درس خارج میں گذشتہ دنوں میں اپنی طبیعت خراب ہونے اور شفا پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خداوند عالم کا شکر ادا کیا اور بیان کیا : خداوند عالم اس طرح کے واقعات میں حکمتیں رکھتا ہے اور انسان کو امتحان میں مبتلی کرتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : بنیادی طور پر صحت و سلامتی بہت اہم موضوع ہے اور انسان کو اس کی قدر کرنی چاہیئے ، سلامتی و امنیت دو مجہول نعمت ہیں کہ اگر انسان اس کو کھو دے تب اس کی اہمیت سمجھتا ہے ، انسان کو جوانی و سلامتی کے زمانہ میں اس الہی نعمتوں کی قدر کرنا چاہیئے اور اس کی حفاظت کرے اور اچھی طرح اس سے استفادہ کرے ۔

مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو چاہیئے جوانی و سلامتی کے فرصت کو غنیمت جانے بیان کیا : وہ چیز جو انسان حاصل کرتا ہے اسی زمانہ میں ہے لیکن جب عمر ڈھل جاتا ہے تو صلاحیت میں کمی ہونے لگتی ہے ، علم ، عمل ، خدمت ، تہذیب نفس اور الہی و معنوی تعلیمات کو جوانی کے زمانہ میں حاصل کرنی چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : کامیابی کے راستے کو جوانی کے زمانہ میں تلاش کرنی چاہیئے اس وجہ سے اس زمانہ کی قدر کرنی چاہیئے اور اچھی طرح استفادہ کرنی چاہیئے اور اس فرصت کو غنیمت سمجھنا چاہیئے ، بزرگوں نے جو حاصل کی ہے وہ جوانی کے زمانہ میں حاصل کی ہے ۔

آیت الله هاشمی شاهرودی نے اس بیان کے ساتھ کہ اولیای خدا اور بزرگان دین جیسے امام خمینی (ره) نے اپنے جوانی کے زمانہ سے اچھی طرح استفادہ کیا ہے ، بیان کیا : امام خمینی (ره) کی زندگی پر غور کرے نگے تو دیکھے نگے کہ شروع سے ہی خداوند عالم نے ان کو توفیق عنایت کی ہے کہ جوانی کے زمانہ میں تمام اچھائی جو کہ ضروری تھا جن میں اجتہاد ، فقاہت ، تدریس ، فتوا اور الہی شناخت کی اشاعت حاصل کریں ۔

انہوں نے بیان کیا : تہذیب نفس اور تمام میدان میں الہی اخلاق کی پابندی امام خمینی (ره) کی خصوصیت میں سے تھا کہ جو انہوں نے جوانی کے زمانہ میں حاصل کی تھی اور آخری عمر تک باقی رہا جو برکت کا سبب ہوا  ۔

انہوں نے بیان کیا : جو تیاری انسان جوانی کے زمانہ میں انجام دیتا ہے اور اس کو اپنی جوانی میں عادت کر لے تو وہ اس کے لئے باقی رہتا ہے لیکن اگر غفلت کرے اور بیہودہ امور میں گرفتار ہو گیا تو اس کے لئے نقصان ہی نقصان ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : امام خمینی نے اسلام، لوگوں کی حیات میں اتار دیا اور معاشرے میں شہادت و ایثار طلببی ثقافت کو زندہ ہونے کا سبب ہوئے ، جو لوگ نہیں جانتے تھے کہ شہادت طلبی کیا ہے لیکن حضرت امام امام خمینی (ره) کی تحریک کی برکت سے متحول ہوئے جہاد و مقاومت کے میدان میں حاضر ہوئے اور شہادت کے عظیم درجہ پر فائز ہوئے ۔

مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے اس بیان کے ساتھ کہ امام حسین علیہ السلام نے جو عظیم  کام و حماسہ انجام دیا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں پائی جاتی ہے بیان کیا : اس کام میں جو برکتیں ہیں اس کی انتہا نہیں ہے اور سال بہ سال وسیع ہوتا جا رہا ہے اور اس کی عظمت میں اضافہ ہو رہا ہے ، یہ قیام و حماسہ صرف شیعوں کے لئے نہیں ہے بلکہ تمام عالمین کے لئے اس سے زیادہ روشن و واضح ہو رہا ہے اور سبھوں کو ہدایت کر رہا ہے ۔  

انہوں نے بیان کیا : جسینی حماسہ مولد ہے اور انسان کو زندہ کرتا ہے ، تمام اولیای الہی کہ جو امام حسین علیہ السلام کے بعد شہادت طلبی رکھتے تھے اور ایثار کرتے تھے وہ حضرت سے نمونہ حاصل کی ہے اور ابھی بھی اسی طرح ہے ، یہاں تک کہ گاندھی نے بھی ہندوستان کی آزادی کی اپنی تحریک میں امام حسین علیہ السلام کی قیام عاشورہ کو اپنا آئیڈیل بنایا ہے ۔

مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے بیان کیا : مسلمان اور شیعہ امام حسین علیہ السلام کو اپنا نمونہ عمل جانتے ہیں اور کربلا کی تحریک ایک درس ہے کہ انسان کی ہدایت کرتا ہے اور ایثار کے روح کو زندہ کرتا ہے اور انسانوں کو تربیت کرتا ہے کہ خداوند عالم کی راہ میں اپنی تمام چیز کو قربان کر دیتا ہے ۔

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک گفت و گو میں عراق کے کردستان میں منعقدہ ریفرینڈم کی طف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراق کی تقسیم کی سازش پورے خطےکے لئے انتہائی خطرناک خیانت ہے

 سربراہ آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی نے عراقی کردستان کے علاقے میں نیا فتنہ پیدا اور اس ملک کی تقسیم کی سازش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : یہ سازش پورے علاقے اور عالم اسلام کے لئے بڑی خیانت ہے ۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کونسل کے اجلاس میں تقریر کے دوران عراقی کردستان میں علیحدگی کے ریفرنڈم کا ذکرکرتے ہوئے کہا : امریکا اور اسرائیل اس خطرناک فتنے اور اقدام کے اصلی بازیگر ہیں اور وہ علاقے میں ایک نئے اسرائیل کے قیام کی کوشش کررہے ہیں ۔

آیت اللہ شاہرودی نے امریکا کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا ایک طرف سے بظاہر عراقی کردستان میں ریفرنڈم کی مخالفت کررہا ہے لیکن دوسری جانب وہ درحقیقت اس منصوبے کا حامی ہے اور وہ بغداد کو عراق کی تقسیم قبول کرنے کے لئے مجبور کرنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف عراق کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی کامیابیوں کا ذکرتے ہوئے اور امریکا اور صیہونی حکومت کی اس خطرناک سازش کے مقابلے میں بغداد حکومت کے ٹھوس اور بھرپور اقدام کی ضرورت کا مطالبہ کیا ہے ۔

آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے کہا : علاقے کے ممالک منجملہ ایران اور ترکی نے اس نئے فتنے کےمقابلے میں ٹھوس اور اصولی موقف اپنا رکھا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۱۱۳۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬