‫‫کیٹیگری‬ :
14 October 2017 - 16:31
News ID: 430378
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے کہا: اسلامی جمهوریہ میں طلبا و طالبات کو دیندار بنانے اور انہیں قرآن، اهل بیت(ع) و نهج البلاغہ سے آشنا کرنے کی کوشش کی جائے ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے ادارہ تعلیم و تربیت شھر قم کے مدیر سے ملاقات میں کہا: سب پہلی بات جو طلبا و طالبات سیکھائی جائے وہ خدا کی بندگی اور اس کی عبودیت ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے کہا: خدا کی بندگی و عبودیت کے بعد خدا کی دی ہوئی نعمتوں پر توجہ ضروری ہے ، خدا نے اپنے بندوں کو اس لئے نعمتیں عطا کی ہیں کہ تاکہ اس کا بندہ اس کے بہانے اس سے قریب آجائے ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے انسانوں کو وہ نعمتیں عطا کی ہیں  جو سرزمینوں کی آباد ہونے کا سبب ہیں ، انسان کو خدا سے طلب کرنا چاہئے کہ خدا سے عطا کرے ، اسکولوں اور یونیورسٹیز کے ٹیچرس خود بھی اس بات پر توجہ کریں اور اپنے شاگردوں کو بھی اس بات کی طرف متوجہ کرائیں  ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے کہا: پرائمری اسکول تعلیم کے لئے بہترین اور نہایت حساس دوران ہے ، اسلامی جمهوریہ میں طلبا و طالبات کو دیندار بنانے اور انہیں قرآن، اهل بیت(ع) و نهج البلاغہ سے آشنا کرنے کی کوشش کی جائے ۔   

انہوں نے آخر میں شھر قم کے تعلیمی نظام سے اپنی رضایت کا اظھار کیا اور کہا: شھر قم میں بہترین طلبا و طلبات کی تربیت کی توقع ہے کیوں کہ شھر قم ، شھر مقدس اور علم و معنویت و ریاضت کا شھر ہے ۔/۹۸۸/ ۹۳۰/ ک۳۰۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬