‫‫کیٹیگری‬ :
14 October 2017 - 23:13
News ID: 430379
فونت
آیت الله مظاهری:
حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے کہا: دشمن کے مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ملک و سماج کی نابودی کا سبب ہے ، تاریخ بولتی ہوئی معلم اخلاق ہے ۔
آیت الله مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفهان سے رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے مسجد امیرالمؤمنین(ع)  جی روڈ پر ہونے والی تفسیر قران کریم کی سلسلہ وار نشست میں کہا: وظائف سے غفلت سماجی فساد کی جڑ اور بنیاد ہے ۔

انہوں نے سوره بقره کی ۱۵۵ویں آیت «وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الأمْوَالِ وَالأنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِینَ ۔ ترجمہ : اور ہم تمہیں کچھ خوف، بھوک اور جان و مال اور ثمرات (کے نقصانات) سے ضرور آزمائیںگے اور آپ ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیجئے » کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: الھی امتحانات قران کریم کے حتمی اور یقینی مباحث میں سے ہیں ، مشکلات میں امتحان ، محرمات کے ترک کرنے میں امتحان ، نعمتیں عطا کر کے امتحان اور مصیبتوں و بلاوں میں امتحان یہ تمام وہ مقامات ہیں جو انسانوں کے امتحانات کے لئے نگاہ میں رکھے گئے ہیں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال کی یہ مرضی ہے کہ ہر کوشش کرنے والے انسان اپنے مقصود تک پہونچے کہا: دنیا و آخرت کی سعادت بغیر کوشش و زحمت کے ہاتھ نہیں آتی ، بغیر کوشش کے مادی و معنوی نتائج و فوائد تک پہونچا ناممکن ہے ۔

طالب علم فقط اپنی آخرت کو آباد کرنے میں کوشاں رہے   

حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے یاد دہانی کی : بعض طلاب آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا طلب بھی ہوگئے ہیں اور دنیا کے حصول میں شب و روز کوشش کر رہے ہیں کہ جو طلاب کی طبیعت و فطرت کے خلاف ہے ، بعض طلاب اپنی زندگی کو عوامی زندگی کے ہم سطح قرار دینا چاہتے ہیں مگر اس راہ میں موجود مشکلات کے سبب نہ فقط دنیا کو نہیں سجا سکتے بلکہ آخرت بھی نابود کردیتے ہیں ۔

حوزه علمیہ میں اخلاقیات کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خود گذشتگی انسان کو پیروزی نصیب کرتی ہے کہا: دشمن کے مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ملک و سماج کی نابودی کا سبب ہے ، تاریخ بولتی ہوئی معلم اخلاق ہے ، قران کریم نے اپنی متعدد آیات میں مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا کی زمین میں سفر کریں اور دیگر افراد کی زندگی سے تجربہ حاصل کریں ۔

صدر اسلام کے تاریخی مسائل تعلیمی کتابوں میں شامل کئے جائیں اور طلبا و طالبات کو پڑھائیں جائیں

انہوں نے مزید کہا: رضا شاہ پہلوی کے زمانہ میں بہت ساری تاریخی کتابیں اسکولوں میں پڑھائی جاتی تھیں کہ جو زمانے کے گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوگئی ہیں اور اب موجودہ ںظام تعلیم میں کوئی بھی کتاب موجود نہیں ہے جبکہ ہمارے بچوں کو صدر اسلام کے حقائق سے آگاہ ہونا چاہئے کہ اس دور کے مسلمانوں نے تعداد و امکانات کم ہونے کے باوجود دشمنوں سے 84 جنگیں لڑیں اور پیروزی سے ہمکنار ہوئے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیروزی خدا پر توکل اور مسلسل کوششوں سے حاصل ہوتی ہے ، امام خمینی(ره) کے حضور میں ہونے والے واقعہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد پٹرول کمپنی کے کچھ ملازمین جب امام خمینی(ره) کی خدمت پہونچے تو ان سب کی جانب سے منتخب مترجم نے امام خمینی(ره) سے عرض کیا کہ ہم آپ کی خدمت میں اس لئے نہیں آئے کہ انقلاب اسلامی سے اپنے مطالبات کو بیان کرسکیں بلکہ یہ دریافت کرنے آئے ہیں کہ انقلاب اسلامی کا ہم سے کیا مطالبہ ہے ، امام خمینی(ره) بھی اس بات کو سن کر بہت خوش ہوئے اور ان سب سے فرمایا کہ ذمہ داری اور عمل کی شناخت آپ کا اہم ترین وظیف ہے ۔

انہوں نے آخر میں کہا: اگر سب وظیفہ شناس ہوں اور اپنی جگہ اپنے وظیفہ پر بخوبی عمل کریں تو معاشرہ سماجی اور اخلاقی برائیوں اور آفسیں فسادات سے خالی ہوں گی اور ہم اقتصادی و دیگر میدانوں میں دوسروں سے کئی قدم آگے ہوں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۹۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬