
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں قائم شعبہ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنیکل نے حرم علوی(ع) کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کو خوبصورت احساس دینے کے لئے چند نہایت اہم منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جن میں سے ایک گرین ایریا کا منصوبہ ہے جس کے تحت زائرین حرم امیر المومنین(ع) کی آرام کی خاطر بائی پاس کے نزدیک وسیع منطقہ مختص کیا گیا ہے ۔
حرم کی میڈیا ٹیم کوبتاتے ہوئے سول انجینئر یاسر نے بتایا کہ اس اہم منصوبہ کا اغاز ہو چکا ہے جس پر لاگت ایک سو بیس ملین عراقی ہوگی جس میں 3400 مربع میٹر پر پاکستانی کمپنی ایٹکو علی صارمز کے تعاون سے تفریحی پارک تعمیر کیا جائے گا۔
اس منصوبے میں زائرین کی سہولت کے لئے تمام اشیا موجود ہونگی،
اسی طرح اس منصوبہ میں 400مربع میٹر پر اصحاب کساء کے نام پر پانچ فوارے نصب کئے جائنگے جو نہایت خوبصورت منظر پیش کریں گے ۔اسی طرح پانی کے بہاو کے لئے بھی پانچ راستے بنائے جائنگے۔
اس منصوبہ کی تکمیل سو دن کے اندر ہو جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/