‫‫کیٹیگری‬ :
15 October 2017 - 23:20
News ID: 430391
فونت
آیت الله نوری همدانی نے امریکی حکام کے بیانات کے رد عمل میں؛
حضرت آیت الله نوری نے کہا : تمام لوگ ، علماء اور حکام کو چاہئے کہ امریکا اور اس کے نوکروں کے سامنے اس مقابلہ کے لئے قائد انقلاب اسلامی کی ہدایت و رہنمائی پر کھڑے ہوں ۔
حضرت آیت الله نوری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں امریکی حکام کی حالیہ ہرزہ سرائی پر اپنے رد عمل میں بیان کیا : امریکا کی دشمنی کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے اور جوہری معاہدہ و دوسرے مسائل صرف اس کی طرف سے ایک بہانہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : بعض امریکی نوکروں نے ان کی طرف سے کی گئی بعض ہرزہ سرائی پر واہ واہ کہی اور اس کی تعریف کی اور بعض جو امریکا کو اچھی طرح پہچانتے ہیں جوہ جانتے ہیں کہ ایسا حادثہ رونما ہو رہا ہے ہم لوگوں کو اچھی طرح توجہ کرنی چاہیئے اور پہلے سے زیادہ شناخت رکھنی چاہیئے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) نے ایرانی قوم کے لئے امریکا کا تعارف اچھی طرح کرائی ہے بیان کیا : جو شخص بھی امام خمینی (ره) کی ثقافت و روش سے با خبر ہیں وہ جانتے ہیں کہ امریکا کس طرح کا ملک ہے ؛ امام خمینی (ره) نے صحیفہ نور میں امریکا کی ۱۰۰ تعبیر بیان کی ہے ، امام خمینی (ره) کی ثقافت سے آشنا ہو کر اس کو اجرا کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : امام خمینی (ره) کے نظر میں امریکا اس صدی کا ام الفساد اور تمام ادیان کا دشمن ہے ، انہوں نے تاکید کی ہے کہ جتنی بھی فساد پائی جاتی ہے اس میں امریکا شریک ہے اور فرمایا کہ ہمارے اور امریکا کے درمیان تنازعہ نہیں ہے بلکہ یہ تنازعہ اسلام و کفر کے درمیان ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) کی فکر سے سمجھا جا سکتا ہے کہ امریکی حکومت کبھی بھی ہمارے لئے قابل اعتماد نہیں ہوگی بیان کیا : قرآن کریم فرماتا ہے کبھی بھی ظالموں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیئے اور دنیا میں امریکا سے زیادہ ظالم کوئی نہیں ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : اس کے باوجود کے امریکا پر اعتماد نہیں تھا لیکن جوہری معاہدہ اتمام حجت کے لئے انجام دیا گیا ، قائد انقلاب اسلامی نے شروع سے ہی فرمایا تھا کہ امریکا قابل اعتماد نہیں ہے اور یہ ثابت ہو گیا کہ ایسا ہی ہے ، جس وقت اسلای نظام حکومت تشکیل پائی اس وقت سے امریکا اسلامی نظام سے دشمنی رکھتا ہے اور امریکا کے تمام صدروں کے درمیان اس طرح کا دشمنانہ رویہ میں کسی طرح کا فرق نہیں رہا ہے ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : ٹرمپ چاہتا ہے کہ اپنا ایک خوفناک چہرہ دیکھائے اور اس سے غافل کہ ایران امریکی کو اچھی طرح پہچانتے ہیں ، ایران وہی ایران ہے کہ جس نے امریکا کا نوکر محمدرضا پهلوی کو اس ملک سے بھگا دیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : یہ امریکی حکومت تھا کہ جس نے پهلوی آمریت کو دوبارہ لوٹانے کی بہت کوشش کی اور اسلامی انقلاب کو ختم کرنے کی ناکام کوشش میں لگا رہا ، امریکا تھا جس نے ہمارے ملک پر جنگ تحمیل کیا اور ۳۵ حکومت کے ساتھ صدام کی مدد کی تا کہ انقلاب اسلامی کے چراغ کو خاموش کرے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ صیہونیو کی واہ واہ اور سعودی عرب اور امریکا کے نوکروں کی کوئی اہمیت نہیں ہے بیان کیا : ایران ایک طاقتور و قدرتمند ملک ہے کہ اس کے سر فہرست ایک شجاح فقیہ ، دانا اور با تجربہ شخص ہے جو اس نورانی کشتی کی ہدایت کرتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس کشتی کے اس طرح کے سکان ہونے اور قیادت قوی اور دوسری طرف بیدار و ہوشیار عوام نے اپنا امتحان دیا ہے اور ملک کی قوی فوج خاص کر سپاہ پاسداران کے اقدام کی وجہ سے امریکا کبھی بھی اپنے گندے و برے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اظہار کیا : یہ سپاہ پاسداران طاقت ور تھا کہ جس نے اس ملک پر تحمیل کی گئی جنگ میں وہ بہادری پیش کی جو آج بھی دنیا جانتی ہے ، یہ سپاہ پاسداران روز بروز جنگی وسائل بنانے سے مزید طاقت ور ہو گیا اور اقتدار کی اونچائی پر پہوچ گیا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : سب لوگ سپاہ پاسداران کو پسند کرتے ہیں اور سپاہ اس ملک کا دھڑکتا ہوا دل ہے ، یہاں تک کہ بہائی ، منافقین اور سعودی عرب جو کہ واہ واہ کر رہے ہیں وہ جان لیں کہ خود امریکا ان لوگوں کی پشت پناہی نہیں کرے گا ، یہ کام امریکی نوکروں کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ ایرانی نظام قدرت مند ہے بیان کیا : ہمارے پاس ایک قسم سلیمانی ہے کہ جنہوں نے عراق و شام میں دشمنوں کو خاک چٹائی ہے ، ایسے سیکڑوں قاسم سلیمانی ہم اس ملک کے اندر اور سپاہ میں پائے جاتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ شام ، عراق اور دنیا کے تمام مظلوموں اور محرومین کے ساتھ ہے اور ان کی مدد کر رہی ہے کیونکہ تمام مظلوموں کی نگاہ ایران کی طرف ہے ، امریکا ہماری طاقت و قدرت اور عزت کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : جب ہمارے دشمن تنہائی میں ہوتے ہیں تو اپنی انگلی اپنے دانتوں سے کاٹتے ہیں ، قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ طاقت و قدرت اور عزت جو تمہارے پاس ہے خاموش نہ رہو اور دشمنوں سے کہو کہ غصہ و غم سے مر جائیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : قرآن کریم فرماتا ہے کہ اگر تم خداوند عالم کے راہ میں مقاومت کروگے اور بیدار رہو گے اور تقوا کے ساتھ قدم بڑھاوگے تو جان لو دشمن تمہارا کچھ برا نہیں کر سکے گا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : ہم اعلان کرتے ہیں کہ ٹرامپ کی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے کیوںکہ ایران عزت مند ملک ہے اور اس کی قدرت و طاقت سب کے لئے روشن ہے ، اس ملک کی عوام روز بروز بیدار تر اور متحد تر رہے ہیں اور تمام لوگ ، علماء و حکام کو چاہیئے کہ قائد انقلاب اسلامی کی ہدایت و رہنمائی کے ذریعہ امریکا اور اس کے نوکروں سے مقابلہ میں کھڑے رہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۱۱۸۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬