‫‫کیٹیگری‬ :
16 October 2017 - 13:38
News ID: 430404
فونت
آئی ایس او بلتستان کی مجلس عمومی نے اکثریتی رائے سے سابق جنرل سیکرٹری آئی ایس او بلتستان ڈویژن سعید شگری کو ڈویژن کا نیا میر کارواں منتخب کیا۔
مہدویت امید بشریت کنونشن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے 40 ویں سالانہ "مہدویت امید بشریت کنونشن" کے آخری روز مجلس عمومی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اکثریتی رائے سے سابق جنرل سیکرٹری آئی ایس او بلتستان ڈویژن سعید شگری کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کا نیا میر کارواں منتخب کیا گیا۔ نو منتخب صدر سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم کربلائی نے حلف لیا۔ نوید سحر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نئے میر کاروان نے کہا کہ آئی ایس او ایک ایسی پاکیزہ تنظیم ہے جس نے وطن عزیز پاکستان کی سرزمین پر ولایت کی معرفت و شناخت کرائی، الہٰی اہداف کے حصول کے لئے بے مثال قربانیاں دیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، ہم رہبر مسلمین و مستضعفین جہاں آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے زیر سرپرستی ظہور امام زمانہ (ع) کے لئے زمینہ سازی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین تعلیمات قرآن و اہلبیت کو دنیا میں رائج کرنا اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہے۔ سالانہ ڈویژنل کنونش سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ سجاد حسین مفتی، شیخ ذیشان نے خصوصی شرکت کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬