عراقی فوج نے عراق کے صوبہ کرکوک کے وسیع علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اس صوبہ میں عراقی فوج کی پیشقدمی جاری ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی سومریہ سے رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے عراق کے صوبہ کرکوک کے وسیع علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اس صوبہ میں عراقی فوج کی پیشقدمی جاری ہے۔
عراقی فوج کی سیکڑوں بکتر بند گاڑیاں اور ہزاروں فوجی کرکوک میں تعینات ہو گئے ہیں۔ عراقی فوج کرد پیشمرگہ کے زیر انتظام ہوائی اڈے کا انتظام سنبھالنا چاہتی ہے ۔
عراقی فوج کے مطابق اس نے بغیر کسی جھڑپ کے کرکوک کے وسیع علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عراقی ٹی وی نے عراقی فورسز اور کرد پیشمرگہ کے درمیان لڑائی کی خبروں کی تردید کی ہے۔
عراق کے وزیر اعظم نے عراقی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ کرکوک کے تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کرے۔
اس سے قبل عراقی حکومت نے کہا تھا کہ علیحدگي پسند کرد تنظیم پ ک ک کی کرکوک میں موجودگی جنگ کا اعلان تصور کی جائے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے