رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم نے امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تقریر کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ٹرمپ لوگوں کے احساسات و جزبات سے کھلواڑ کررہے ہیں اور مغرب و مشرق پر دباو ڈال کر خود کو حقیقی فیصلہ کرنے والا ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: ٹرمپ جو خود کو سب سے بڑی اور مضبوط حکومت کا سربراہ تصور کرتے ہیں انہوں نے میدان عمل میں اس بات کو ثابت کردیا کہ کسی بھی معاھدہ پر پابند نہیں ہیں اور علاقے میں امریکا کی ناکامی پر افسردہ ہیں ، وہ اپنی طاقت کے بل پر امریکی سیاست کو علاقہ پر تھوپنا چاہتے ہیں مگر ابھی تک ناکامی سے روبرو رہے ہیں ۔
دنیا کو ایٹمی معاہدہ کی پابندی کا اعتراف ہے
حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ٹرمپ ایک عہد شکن ، سامراج مزاج اور ظالم انسان ہیں کہا: امریکی صدر جمھوریہ نے ایٹمی معاہدہ کے خاتمہ کے لئے جھوٹی باتیں دنیا کے سامنے پیش کیں اور کہا کہ ایران اس معاہدہ پر پابند نہیں ہے جبکہ ایٹمی انرجی کے ادارہ نے بارہا و بارہا اس بات کی تائید کی ہے کہ ایران اپنے ایٹمی معاہدہ پر پابند رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: ٹرمپ اس تقریر کے ذریعہ اپنی ہار کا تدارک کرنے کے درپہ ہیں ، ان کے نظریات ، سیاسی نظریات ہیں کہ جو علاقہ کی مضبوط ، ملتوں اور ملکی حدود کی محافظ طاقت اسلامی جمھوریہ ایران کی علمی و اقتصادی طاقت کو تحمل نہیں کرپا رہے ہیں نیز وہ شام کی پیروزی اور اتحاد و استقامت کی توانائی کو نہیں دیکھ پا رہے ہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا نالہ و فریاد ، استقامت کے برابر ان کی ناتوانی کا بیان گر ہے
لبنان کے اس عالم دین نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حزب اللہ کی جانب سے غاصب صھیونیت کو منھ توڑ جواب ، تکفیریوں کی کھلی ہار اور امریکی صدر جمھوریہ کے روبرو استقامت کے پرچم لہرایا جانا ، ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے سنگین ثابت ہوا ہے کہا: ٹرمپ کا نالہ و فریاد ، استقامت کے برابر ان کی ناتوانی کا بیان گر ہے ، وہ ہمیں دھمکیاں دے کر دنیا کو کشیدگی کی جانب لے جاسکتے ہیں مگر ہمیں خودسپردگی پر مجبور نہیں کرسکتے ۔
انہوں نے یاد دہانی کی: غاصب صھیونیت ہمارا حقیقی دشمن ہے ، ہم مقبوضہ فلسطین کو صھیونیوں کے ہاتھوں سے آزاد کر کے دم لیں گے نیز تکفیریوں کو علاقے سے مار بھگائیں گے ۔
امریکا دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے
حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے مزید کہا: امریکا دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے ، اس نے ایٹمی معاہدہ کے سلسلے میں اپنے نظریات بیان کر کے اپنے اتحادیوں کے احساسات و جزبات کومجروح کیا ہے ، کوئی بھی ملک ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گا ، ٹرمپ کی برکناری امریکا و دنیا کے حق میں بہتر ہے وگرنہ عظیم سانحہ پیش آسکتا ہے کہ جو نہ ہمارے لئے بہتر ہے اور نہ امریکا کے حق میں بہتر ہے کیوں کہ ہم استقامت طلب اور ثابت قدم ہیں ۔
شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی کہ جب پوری دنیا غاصب صھیونیت کی پشت پناہ کے تھی تو ہم انہیں شکست دے دی اور اب تو بہت کم لوگ اس پشت پر بچے ہیں ان کی ہار یقینی ہے جیسا کہ ہم نے سن 2006 عیسیوی میں کردیکھایا ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کیا : ہم نے علاقے میں پوری دنیا سے یکجا ہونے والی تکفیریوں کو ہرا دیا اور امریکا کو بھی ان کی حمایت کے ذریعہ اپنے اھداف تک پہونچ نہیں دیا ، یاد رکھیں کہ مکمل پیروزی تک ہمارے قدم آگے بڑھتے رہیں گے کیوں کہ ہمیں خدا کی حمایت حاصل ہے اور ہمارے مجاھدین سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند ہیں ۔
فتنہ صاحبان فتنہ تک لوٹ جائے گا
حزب الله لبنان کے سرکردہ رکن نے بحرین ، امارات ، سعودیہ اور اسرائیل کی جانب سے ٹرمپ کے ایران مخالف بیان کی حمایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ باتیں ثقافتی ، اخلاقی اور سیاسی انحطاط کی بیان گر ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: لبنان کی اسرائیل کے روبرو پیروزی ملک کے استقلال ، استقامت ، تکفیریوں پر پیروزی ، قدرت ، مذھبی فتنہ انگیزیوں اور بے ثباتی کو مہار کرنے کا سبب ہے ، ہم پر لگائی گئیں تہمتیں بھی بے نتیجہ ثابت ہوئیں ، فتنہ اصحاب فتنہ کی جانب پلٹ گیا ، تکفیریوں کی حمایت ذلت و خواری کا سبب بنی نیز بیگانہ طاقتوں کی چالیں بھی نتیجہ بخش ثابت نہ ہوسکیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۸۴۲