‫‫کیٹیگری‬ :
16 October 2017 - 10:27
News ID: 430392
فونت
موکب مسجد جمکران کے ذمہ دار نے کربلا معلی میں اجلاس «طریق الحسین(ع)» کے انعقاد کی خبر دیتے ہوئے کہا: مقامی اور بیرونی صاحب فکر و نظر کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
اجلاس «طریق الحسین» کربلا

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، موکب مسجد جمکران کے ذمہ دار احمد حاجی زاده نے صوبہ قم میں زائرین اربعین کی خدمت رسانی کے مرکز کے چھٹے جلسہ میں جو گورنر ہاوس قم کے امام جواد(ع) ہال میں منعقد ہوا ، مسجد مقدس جمکران کی طرف سے اربعین کے موقع پر انجام پانے والی فعالیتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا : گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی اربعین کے موقع پر زائرین اربعین امام حسین علیہ السلام کی اچھے انداز میں خدمت کی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا: ایام اربعین میں جس چیز کی جانب توجہ کرنے کی ضرورت ہے وہ زائرین کی شھر قم میں موجودگی ہے کہ جس کے ادارہ کے لئے مناسب پروگرام بنانا بہت ضروری ہے ۔

حاجی زاده نے واضح طور سے کہا: اربعین کے دن شھر قم میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم(س) سے لیکر مسجد مقدس جمکران تک پیادہ روی کا پروگرام رکھا گیا ہے کہ جس کے راستوں میں رضاکارانہ سبیلوں کی ضرورت ہے نیز شھر قم میں بیرونی زائرین کی بہ نسبت غفلت نامناسب ہے ، ، گذشتہ برس آمادگی کے بغیر مسجد مقدس جمکران میں تقریبا 60 هزار زائرین نے سکونت اختیار کی تھی ۔

انہوں نے کربلا معلی میں مسجد مقدس جمکران کے موکب میں منعقد ہونے اجلاس «طریق الحسین(ع)» کی خبر دی اور کہا: گذشتہ دو برسوں سے یہ اجلاس کربلائے معلی میں منعقد ہورہا ہے ، اور امسال طے شدہ پروگرام کے تحت یہ اجلاس مقدس جمکران کے موکب میں ہی منعقد ہوگا ۔

حاجی زادہ نے مزید کہا: مقامی اور مختلف ممالک کے بیرونی صاحبان فکر و نظر کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے کہا: امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اجلاس میں شریک ہوکر اسے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔

موکب مسجد جمکران کے ذمہ دار نے تاکید کی : سب سے زیادہ جو چیز ضروری ہے وہ مختلف زبانوں کے ماہر مبلغین کی اس موکب میں موجودگی ہے ، خصوصا موکب کی فعالیتوں کے پیش نظر ان مبلغین کی موجودگی نہایت ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: تینوں وقت نماز جماعت کی ادائگی ، بچوں کے لئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کہ جس نے گذشتہ برس اس موکب کو امتیازی حیثیت عطا کر رکھی تھی ، ایام اربعین میں موکب مسجد جمکران کی دیگر فعالیتوں کا حصہ ہے ۔

حاجی زاده نے یاد دہانی کی: موکب میں ہماری سرگرمیاں ، ثقافتی سرگرمیاں ہیں ، اس سلسلے میں تمام امکانات سے استفادہ کی کوشش کی جائے گی ، توقع ہے کہ ملک کی ذمہ دار شخصیتیں اس میدان میں ہماری مددگار بنیں گی تاکہ دنیا کو عاشوراء اور اربعین کا اچھا پیغام پہونچ سکے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۹۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬