‫‫کیٹیگری‬ :
17 October 2017 - 17:43
News ID: 430412
فونت
ایرانی صدر نے علمائے کرام کی مزاحمتی تنظیم کے ساتھ ایک ملاقات میں بیان کیا ؛
ایران کے صدر جمہور نے اسلام اور جمہوریت کو اسلامی نظام کا دو مستحکم اسطوانہ اور امام خمینی (ره) کی پر ارزش یادگار جانا ہے اور تاکید کی : حکومتی مجموعہ قوم کے ارادہ کا محصول ہے اور عین حال خود کو اسلامی احکام کے نفاذ کا پابند جانتے ہیں ۔
 ڈاکٹر حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ کے صدر جمہور حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں علمائے کرام کی مزاحمتی تنظیم کے سنیئر اراکین کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی : حکومت اور حکومتی ادارے مسلسل دلسوز عالم دین و علماء کرام کی طرف سے مخلصانہ تعاون کے مسلسل رابطے پر خاص اہتمام رکھتا ہے ۔  

انہوں نے امریکا کی طرف سے جوہری معاہدے پر قائم نہ رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے پر نئی امریکی حکومت تنہائی کا شکار ہوئی ہے جبکہ پوری دنیا اس معاہدے کی حمایت کرتی ہے اور یہ صورتحال ایران کی کامیابی کی واضح نشانی ہے ۔

ایران کے صدر جمہور نے ایران کے قائد انقلاب اسلامی کی حمایت کو کامیابی کا راز جانتے ہوئے بیان کیا : جوہری معاہدہ ایک مثالی فتح ہے جو قومی مفاہمت کے ذریعے طے پا گیا ہے اور اس کو ایرانی قوم اور قائد انقلاب اسلامی کی پوری طرح پشت پناہی حاصل ہے ۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے تاکید کی : جوہری معاہدے کے نفاذ سے اقتصادی اور معاشی ترقی کے لئے سنہری مواقع میسر ہوئے، عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہوگیا اور مختلف ممالک کے ساتھ بینکاری، مالیاتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے لئے راہ ہموارہ ہوگئی ہے ۔

انہوں نے امریکا کے علاوہ دوسرے ممالک کی طرف سے جوہری معاہدے پر قائم رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سیاسی طور پر امریکہ جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے کے لئے تنہائی کا شکار ہوچکا ہے جبکہ عالمی برادری بشمول یورپ اور گروپ 1+5 کے دیگر اراکین اس معاہدے کے حق میں ہیں اور وہ ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں لہذا یہ صورتحال وطن عزیز ایران کے لئے ایک اور کامیابی کی علامت ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور نے فرزند رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم امام حضرت سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے بیان کیا : سائنس، ٹیکنالوجی اور توانائی کے لئے نامزد وزرا کو پارلیمنٹ کے سامنے متعارف کروا دیا جائے گا ۔

انہوں نے علماء کرام کی خدمات میں حکومت اقدام کو یقینی کرتے ہوئے کہا : حکومت ملک میں علمائے کرام کے ساتھ تعاون اور باہمی مشاورت پر یقین رکھتی ہے ۔

اس ملاقات میں علمائے کرام کی مزاحمتی تنظیم کے سنیئر اراکین نے دوبارہ حجت الاسلام ڈاکٹر روحانی کو صدر جمہوری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی طرف سے اور ان کی حکومت کے ارکان کی جانب سے بیرونی سیاست ، سیاسی ، اقتصادی اور سماجی خدمات میں کوشش و زحمت کی قدر دانی کی اور اسی طرح سامراجی طاقت اور امریکا کے صدر جمہور کی طرف سے حالیہ تقریر پر ان کے قاطعانہ موقف کو سراہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۵۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬