‫‫کیٹیگری‬ :
19 October 2017 - 15:03
News ID: 430439
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : ریاستی اداروں کو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کو مزید تیز کرنا ہوگا ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں عرصہ دراز سے ملک دشمن عناصر معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی : دو روز قبل پاک فوج کے جوانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا یہ دہشت گرد ملک اور انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ یہ ملک دشمن عناصرملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں جنہیں روکنا ہوگا۔

پولیس اہلکاروں کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کو مزید تیز کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئٹہ کے معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام ساجد نقوی نے بھی کوئٹہ سرلیس اہلکاروں کی وین پر خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجہ میں جکڑ کر یاب روڈ پر پوتختہ دارپر لٹکایا جائے تاکہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬