‫‫کیٹیگری‬ :
29 October 2017 - 17:13
News ID: 431578
فونت
بصرہ ڈویژن کی رجسٹرڈ شدہ حسینی انجمنوں میں سے ۳۰۰۰ سے زیادہ انجمنیں اور مواکب بصرہ کی حدود میں زائرینِ اربعین کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں ۔
زائرین اربعین کی خدمت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بصرہ ڈویژن کی رجسٹرڈ شدہ حسینی انجمنوں میں سے 3000 سے زیادہ انجمنیں اور مواکب بصرہ کی حدود میں زائرینِ اربعین کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں ۔

دیگر ہزاروں انجمنوں کو کربلا شہر اور کربلا آنے والے راستے میں زائرین کی خدمت کرنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی ایک اعداد وشمار کے مطابق اس وقت بصرہ میں زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل غیر رجسٹر شدہ انجنوں اور مواکب کی تعداد 1000 سے زیادہ ہے۔

یہ تمام مواکب اور انجمنیں بصرہ ڈویژن کی انتظامی حدود کے اندر دور دراز سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے مختلف مقامات پر کیمپس لگائے ہوئے ہیں۔

بصرہ ڈویژن دوسرے ڈویژنز کی نسبت کربلا سے زیادہ مسافت پر واقع ہے اس لئے زائرین کی خدمت کے لئے ابتداء صفر سے ہی یہاں پر انجمنیں خدماتی عمل شروع کر دیتی ہیں۔

بصرہ ڈویژن میں سب سے پہلے الفاؤ کے رہنے والے زائرین کی خدمت کے لیے مواکب لگانا شروع کوتے ہیں اور اس کا آغاز وہ (رأس البیشہ) میں 28 محرم سے کر دیتے ہیں۔

بصرہ ڈویژن کے ساتھ دو ملکوں کی سرحد لگتی ہے جن میں سے ایک ایران ہے اور دوسرا کویت ہے اور اس وجہ سے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے زائرین کی ایک بڑی تعداد ان دونوں ممالک سے عراق میں داخل ہوتی ہیں جس کے پیشِ نظر زائرین کی خدمت کے لیے زیادہ سے زیادہ انتظامات کیے جاتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬