‫‫کیٹیگری‬ :
30 October 2017 - 13:04
News ID: 431590
فونت
آیت الله بشیرنجفی:
مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیرنجفی نے اربعین امام حسین(ع) کی معنوی فضا سے بخوبی استفادہ کی تاکید کی اور کہا کہ مقدس مقامات کی زیارت خود سازی اور تذکیہ نفس کا سبب بننا چاہئے ۔
آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شھر اصفھان کے وفد نے بارگاه مطهر امیرالمومنین علی (ع) کی زیارت کے بعد مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله نجفی نے اس ملاقات میں شعائر حسینی کا احیاء ، دین کا احیاء اور مومنین کی پیروزی بتایا اور کہا: مومنین مقدس مقامات کی زیارت کو اپنے معنوی درجات کی افزودگی ، کردار کی اصلاح اور تقرب پروردگار کا سبب قرار دیں ۔

نیز انہوں نے حرم حضرت میثم تمار(رہ) کے خدام سے ملاقات میں اُن کی ذمہ داریوں اور وظائف کو سنگین بتایا اور کہا: امیرالمومنین علی(ع) کے اس گراں قدر صحابی کا حرم نہایت اہمیت کا حامل ہے ، خدام زائرین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں ۔

اس مرجع تقلید نے تاکید کی کہ حرم مطهر ائمہ اطهار(ع) اور دیگر مقدس مقامات کی خدمت قرب الھی کا وسیلہ ہونا چاہئے سودجوئی مقصد نہیں بننا چاہئے لہذا خدام دنیاوی منافع کی غرض سے ان مقامات کی خدمت نہ کریں بلکہ خدا کے تقرب میں خدمت انجام دیں ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: حرم اور مقدس مقامات کی امنیت اور اسے دشمن کے ہرگزند سے محفوظ رکھنا آپ کا اہم ترین وظیفہ ہونا چاہئے ۔

حضرت آیت الله نجفی نے شام اور لبنان میں اپنے نمائندہ حجت الاسلام شیخ علی بحسون اور شام و لبنان کے دیگر علمائے کرام سے ملاقات میں کہ جو اربعین پر زیارت کی غرض سے تشریف لائے ہیں کہا: نجف اشرف حوزات علمیہ کا شھر ہے ، وقت کی متعدد مشکلات اور دباو کے باوجود دین کا محافظ رہا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬