‫‫کیٹیگری‬ :
05 November 2017 - 20:24
News ID: 431679
فونت
اربعین حسینی کی مناسبت سے کروڑوں زائرین کی آمد و رفت کے لئے مبارک روضوں کی طرف سے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دی گئی ہے ۔
 ٹرانسپورٹ سہولت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زیارت اربعین کے موقع پہ کروڑوں زائرین کربلا آتے ہیں جن کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کربلا کے مقدس حرموں کی طرف سے بھرپور انتظامات کیے جاتے ہیں ۔

زائرین کی اہم ترین ضروریات میں سے ایک ٹرانسپورٹ بھی ہے لہذا زیارت اربعین کے موقع پہ امام حسین(ع) کی عزاداری کے قیام اور زیارت کے لیے کربلا آنے والے زائرین کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولیات مہیا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ٹرانسپورٹ کے شعبہ نے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔

مذکورہ شعبہ روضہ مبارک کی سینکڑوں گاڑیوں کے ذریعے زائرین کو دن رات مفت ٹرانسپورٹ مہیا کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک کی طرف سے دسیوں ایمبولینس گاڑیاں، فائر برگیڈ کے ٹینکر، کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں، صاف پانی پہنچانے والے ٹینکر اور اسی طرح کی دوسری خدماتی گاڑیاں بھی پورے شہر میں کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت عباس(ع) کے حرم کے علاوہ امام حسین(ع) کے حرم اور کربلا کی مقامی حکومت نے بھی زائرین کی خدمت اور انھیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے بہت بڑی تعداد میں گاڑیاں مختص کی ہیں اور اس سلسلہ میں مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کیا ہے جس کے تحت ایک مشترکہ کنٹرول روم سے سب گاڑیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور انھیں احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬