‫‫کیٹیگری‬ :
09 November 2017 - 20:52
News ID: 431733
فونت
زائرین کو پوری دنیا میں مفت فون کال کی سہولت فراہم کرنے کیلئے الكفیل امنیة کے ۳۰۰ سے زیادہ مراکز چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔
الکفیل امنیہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں موجود موبائل فون کال کمپنی "الکفیل امنیہ" نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر عراقی ایئر پورٹس، کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں زائرین کو پوری دنیا میں مفت فون کال کی سہولت فراہم کرنے کے لئے (300) سے زیادہ مراکز کھول رکھے ہیں ۔

یہ سینٹر گزشتہ تین ہفتوں سے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور زائرین کو عراق اور دنیا کے ہر ملک میں رہنے والے اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطہ کروا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں قائم گمشدہ افراد کے اکثر مراکز میں بھی الکفیل امنیہ نے مفت کال کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ الکفیل امنیہ کے باون فیصد شیئر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ملکیت ہیں اور روضہ مبارک کا ادارہ الکفیل امنیہ سمیت اپنے تمام وسائل کو زائرین کی خدمت کے لیے استعمال کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬