‫‫کیٹیگری‬ :
11 November 2017 - 13:38
News ID: 431754
فونت
حجت الاسلام علی پناه:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام علی پناه نے کہا: کربلا اور امام حسین(ع) سے الگ اسلام کا نتیجہ داعش ہے کہ جنہوں ماوں کے سامنے ان کے بچوں کے گوشت کا کباب بنا کر پیش کیا تاکہ وہ اپنے دل کے ٹکڑوں کا گوشت کھاسکیں ۔
حجت الاسلام میثم علی پناه

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام میثم علی پناه نے اتحاد اسلامی پارٹی کے امام بارگاہ شھداء میں ہونے والی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے دنیا میں اپنے مخلوق کو ہر نعمت عطا کی ہے کہ جو تمام کا تمام از باب رحمت و لطف و کرم ہے بندہ پر احسان اور منت گزاری نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: خدا کی نعمتیں کہ جو بے انتہا اور نا قابل شمارش ہیں اور ان میں سے کسی ایک کی بھی قیمت نہیں لگائی جاسکتی ، خدا نے سب کی سب ہمیں مفت اور فری دی ہیں ، اور اس نے ان نعمتوں کے سلسلے میں ہم پر کسی قسم کا احسان بھی نہیں جتایا ۔

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے کہا: مگر اہم ترین نعمت جس کے سلسلے میں پروردگار عالم نے ہم پر نے احسان جتایا ہے وہ امام علی(ع) کی ولایت ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہر زیارت کی پہلی شرط یہ ہے کہ انسان آداب زیارت کی مراعات کرے کہا: زیارت جامعہ اہل بیت اطھار علیھم السلام اور شیعہ عقائد کی شناخت کا اہم وسیلہ اور اس کا سرٹیکفکٹ ہے ۔

حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیھا کے بغیر اسلام ، سقیفائی اسلام ہے

حجت الاسلام علی پناه نے بیان کیا: خداوند متعال کی جانب سے نعمت ولایت پر ہم پر احسان جتانے کی بنیاد اور علت یہ ہے کہ اگر ائمہ ھدی نہ ہوتے ، ہدایت کے ان چراغوں کی تخلیق نہ ہوتی تو نہ کوئی خدا کی بندگی کر پاتا اور نہ کوئی عبودیت کی منزل تک پہونچ پاتا ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بغیر ولایت اور ائمہ ھدی کے نماز کا اثر الٹا ہے کہا: قران کریم مومنین کے لئے صراط مستقیم اور نور ہدایت ہے مگر داعشی ، وھابی اور سلفی جنہوں نے اس کی آیات سے غلط مطلب نکالے ، گھاٹے کا شکار ہوگئے ، اور دو قسم کی زمین باغ اور صحرا پر ہونے والی بارش کی طرح ان کے حق میں اس کا نتیجہ بھی الٹا اور غلط نکلا ۔

انہوں نے یاد دہانی کی : کربلا اور امام حسین(ع) سے الگ اسلام کا نتیجہ داعش ہے کہ جنہوں ماوں کے سامنے ان کے بچوں کے گوشت کا کباب بنا کر پیش کیا تاکہ وہ اپنے دل کے ٹکڑوں کا گوشت کھاسکیں ، حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیھا کے بغیر اسلام ، سقیفائی اسلام ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬