‫‫کیٹیگری‬ :
12 November 2017 - 22:43
News ID: 431773
فونت
اس مرتبہ کربلا میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراقی مواکب کے علاوہ غیر ملکی مواکب کی بڑی تعداد بھی آئی کہ جنہوں نے عزاداری کے جلوسوں میں شرکت کی اور خدماتی امور کو سرانجام دیے۔
اربعین حسینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ سلمان نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ کربلا میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراقی مواکب کے علاوہ غیر ملکی مواکب کی بڑی تعداد بھی آئی کہ جنہوں نے عزاداری کے جلوسوں میں شرکت کی اور خدماتی امور کو سرانجام دیے۔

اس مرتبہ 21ممالک سے تعلق رکھنے والے 129غیر ملکی مواکب نے کربلا میں زیارت اربعین کے احیاء میں بھرپور شرکت کی اور اہل بیت اطہار کو سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کیا۔

کویت ، سوریا ، عُمان ، سعودیة ، لبنان ، بحرین ، إیران ، امریکہ ، برطانیہ ، پاکستان ، سویڈن ، جرمنی ، ڈنمارک ، روس ، هندوستان ، افغانستان ، آذربیجان ، ترکی ، امارات ، تنزانیا اور نارویج سے آئے ہوئے مواکب نے نہایت عقیدت و احترام سے کربلا میں اربعین امام حسین منایا اور چہلم کے دن امام حسین(ع) کی زیارت کر کے اپنے حسینی ہونے کا اعلان کیا۔

واضح رہے غیر ملکی مواکب کی مذکورہ بالا تعداد میں صرف وہ مواکب شامل ہیں جو شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ اربعین میں شرکت کرنے والے غیر رجسٹرڈ شدہ مواکب کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬