ایرانی و عراقی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں
نے کہا : امت مسلمہ کو چاہیے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں قدرتی آفت کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ۔
ایرانی و عراقی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی و عراقی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنےوالے ہولناک زلزلے اور اس کے باعث ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا : قدرتی آفت کے باعث سینکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور دکھ ہے ۔
انہوں نے ایران اور عراق کی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے دکھی و غم زدہ بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امت مسلمہ کو چاہیے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/