‫‫کیٹیگری‬ :
16 November 2017 - 06:28
News ID: 431828
فونت
حجت الاسلام علوی تهرانی :
فارس المومنین فاونڈیشن کے سربراہ نے بیان کیا : اگر دعوی کریں کہ آخرت اور حساب و کتاب نہیں ہے یعنی یہ کہ قرآن کریم کے ایک تہائی سے زیادہ حصہ کا انکار کر دیا ہے اور اس کو جھوٹلا دیا ہے جس سے بہت بڑا نقصان اور گھاٹا ہے ۔
حجت الاسلام علوی تهرانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق فارس المومنین فاونڈیشن کے سربراہ حجت الاسلام سید محمد باقر علوی تهرانی نے حسینیہ آیت الله حق شناس تہران میں منعقدہ ایک مراسم میں خطاب کرتے ہوئے کہا : قیامت کے سلسلہ میں دو ہزار سے زیادہ آیت اور قرآن کریم کی ایک تہائی سے زیادہ آیات میں قیامت کے سلسلہ میں بحث کی گئی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : افسوس کی بات ہے ہم لوگ قیامت کے سلسلہ میں کافی معلومات نہیں رکھتے ہیں اور اس مسئلہ میں غفلت و کوتاہی کی ہے اور اس کو سہل و آسان سمجھتے ہیں کہ جو بہت بڑی غلطی ہے ۔

فارس المومنین فاونڈیشن کے سربراہ نے بیان کیا : اگر آخرت کا امر آسان تھا تو یہ حضرت فاطمہ (س) کے حق میں ظلم و جفا تھا کہ دیوار و در کے درمیان پس گئی ہوں لیکن جب سختی و جدیت کے ساتھ امامت کے مسئلہ کے لئے مقابلہ کر رہی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ امر معاد آسان نہیں ہے اگر آسان ہوتا امام حسین علیہ السلام یزید کے کارنامہ و حرکات پر مقابلہ نہیں کرتے ۔

انہوں نے موت کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : معاد انسان کے مرنے کے بعد شروع ہوتا ہے ، موت اور اس کی مشکلات ایسی چیز نہیں ہے کہ جس سے انسان فرار اختیار کر سکے ، نبی اکرم (ص) کے فرمائیش کے مطابق موت کے اثرات کم سے کم شمشیر کے سو وار کے زخم کی طرح ہے اور جان نکلنے کی مشکلات میں سے ایک مشکل تین سو شمشیر کے وار کے زخم سے زیادہ ہے اور موت کے لئے تین ہزار مشکلات پائے جاتے ہیں ۔

حجت الاسلام علوی تهرانی نے بیان کیا : موت کی حقیقت و ذات سخت اور مشکل ہے ، امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فرمائش کے مطابق جب حضرت ازرائیل (ع) حالت احتضار میں شخص کے پاس پہوچتے ہیں تا کہ اس کے روح کو قبض کر لیں ، یہ مرحلہ اس حد تک سخت و مشکل ہے کہ وہ شخص راضی ہوتا ہے کہ اگر پوری دنیا اختیار میں ہوتی تو کچھ لحظہ کے لئے مہلت حاصل کرنے کے عوض میں پوری دنیا دے دیتا ۔

انہوں نے اپنے بیان کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : مرنے کے زمانہ میں اور اختضار کے وقت شیطان انسان کے پاس آتا ہے تا کہ اس کے ایمان کو اس سے لے لے اور اتفاقا بعض لوگوں پر قابو بھی پا لیتا ہے ؛ دعا عدیلہ جس کو پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے وہ اسی وجہ سے ہے کہ یہاں تک کہ پوری زندگی میں کم سے کم ایک بار ضرور پڑھی جائے تا کہ موت کے وقت ایمان محفوظ رہے ۔

فارس المومنین فاونڈیشن کے سربراہ نے بیان کیا : مختلف روایات کے مطابق قیامت وہ روز ہے کہ اس روز لوگ قیامت کے ہول سے اور خداوند عالم کے عذاب سے حیران و پریشان ہیں ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : اگر یہ کہیں کہ آخرت اور حساب و کتاب نہیں ہے یعنی یہ کہ قرآن کریم کے ایک تہائی سے زیادہ حصہ کا انکار کر دیا ہے اور اس کو جھوٹلا دیا ہے جس سے بہت بڑا نقصان اور گھاٹا ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬