‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2017 - 11:48
News ID: 431929
فونت
آیت الله نابلسی :
حوزه علمیہ امام صادق (ع) بیروت لبنان کے سربراہ نے بیان کیا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی کا لزلزلہ سے متاثر علاقے میں حاضر ہونا رسول اکرم (ص) و حضرت علی (ع) کی سیرت یاد دلاتی ہے ۔
آیت الله نابلسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزه علمیہ امام صادق (ع) بیروت لبنان کے سربراہ اور امام جمعہ شہر صیدا آیت الله شیخ عفیف نابلسی نےاپنے ایک پیغام میں ایران میں زلزلہ کے حادثہ پر قائد انقلاب اسلامی آیت الله خامنهای اور ایران کی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے ۔

اس پیغام میں بیان ہوا ہے : بہت ہی افسوس ہوا یہ خبر سن کر کہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں لزلزلہ کی وجہ سے سیکڑوں لوگ جان بحق و زخمی ہوئے اور ان کے مکانات کو نقصان پہوچا ہے ۔

آیت الله نابلسی نے وضاحت کی : ایران کی عوام اور حکام کی طرف سے زلزلہ سے متاثر لوگوں کی امداد اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے فورا اس علاقہ میں حاضر ہونا ہمارے لئے خوشی کا سبب ہوا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنه‏ای کا شخصا زلزلہ سے متاثر علاقے میں پہوچنا اور مشکلات حل کرنے اور ضرورت کی اشیاء مہیہ کرنے اور لزلزلہ سے متاثر افراد کا جلد از جلد اپنے گھر لوٹنے کے لئے مناسب اقدام کرنے کی تاکید حضرت رسول اکرم (ص) و امیرالمومنین علی (ع) کی سیرت یاد دلاتی ہے ۔

حوزه علمیہ امام صادق (ع) بیروت لبنان کے سربراہ نے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی زلزلہ سے متاثر علاقے میں حاضر ہو کر اس حادثہ سے متاثر افراد کے ساتھ اپنی رحمت و شفقت کا عملی نمونہ پیش کیا ہے ۔  

انہوں نے وضاحت کی : حضرت آیت الله خامنهای کا تمام میدان میں موجودگی اور تعاون اس زمانہ میں ہم لوگوں کو منفرد و روشن نمونہ پیش کر رہا ہے کہ جو قوم کو صلح اور ناامیدی و مایوسی سے خروج کا سبب ہوتا ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬