رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عصائب اہل الحق کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ قیس خزعلی نے محبان اہل بیت علیہم السلام عالمی کانفرنس میں محبان اہل بیت علیہم السلام کی تکفیریوں پر کامیبابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلام کے ابتدائی زمانہ سے محبان اہل بیت علیہم السلام اور تکفیریوں کے ساتھ تنازعہ کا سلسلہ پایا جاتا ہے اور تکفیریوں نے سبھوں کی تکفیر کی ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے علی علیہ السلام کھڑے ہوئے ۔
انہوں نے وضاحت کی : داعشیوں نے امید کی تھی کہ شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف و تفرقہ پھیلا کر شیعہ اور سنی کو قتل کرے نگے لیکن خداوند عالم کی ارادے سے اس کی سازش ناکام ہو گئی اور وہ خود نابود ہو گیا ۔
حجت الاسلام شیخ قیس خزعلی نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا : عراق میں حشد الشعبی صرف شیعوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ اس میں اہل سنت برادر میں برابر کے شریک ہیں ۔
مزاحمت فرنٹ کے رہبر نے اس بیان کے ساتھ کہ محبین اہل بیت علیہم السلام اور تکفیریوں کے ماننے والوں کے درمیان ہونا چاہیئے نہ کہ شیعہ اور سنی ، بیان کیا : حالیہ کچھ روز میں اس ملک کو باقی داعشوں سے بھی پاک دی گئی ہے ۔ داعشیوں کے پشت پردہ عالمی منصوبہ تھا جو بفضل خداوند عالم ناکام رہا ۔
حجت الاسلام شیخ قیس خزعلی نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عراقیوں پر بہت زیادہ ظلم ہوا ہے اور آج جب ایسی کامیابی حاصل ہوئی ہے تو انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے سلسلہ میں کریم ترین و شجاع ترین اور خالص ترین افرد ہیں ۔ /۹۸۹/ف۹۷۰/